اڈوپی :طالبہ آمنہ کوثر نے منی پال یونیورسٹی میں کیا ٹاپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-09-2022
اڈوپی :طالبہ آمنہ کوثر نے منی پال یونیورسٹی میں کیا ٹاپ
اڈوپی :طالبہ آمنہ کوثر نے منی پال یونیورسٹی میں کیا ٹاپ

 

 

آواز دی وائس، بنگلور

ایک طرف جہاں حجاب پر تنازع چل رہا ہے، سپریم کورٹ نے کرناٹک حجاب پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، وہیں دوسری طرف باحجاب طالبہ آمنہ کوثر نے یونیورسٹی ٹاپ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

 آمنہ کوثر، اڈوپی میں منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن میں ایم ایس سی میڈیکل اناٹومی کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے  آخری سال کے امتحانات میں یونیورسٹی میں ٹاپ کیا ہے۔ آمنہ گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی ضلعی یونٹ کی صدر بھی ہیں۔

انہوں نے 8.6 سی جی پی اے حاصل کیے، جو اس سال کے امتحانات میں سب سے زیادہ ہے۔ آمنہ کوثر  تاجر محمد اقبال کی بیٹی ہیں۔ ان کی والدہ ایک واجدہ تبسم  ایک گھریلو خاتون ہیں۔

باحجاب طالبہ ہیومن اناٹومی میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آئندہ سال وہ ہیومن اناٹومی سے متعلق موضوع پر پی ایچ ڈی کرنے کا  ارادہ رکھتی ہیں۔ دریں اثنا، میں ایک سال تک کام کرتی رہوں گی۔

اس کے علاوہ آمنہ کوثر نے میڈیکل کے طلباء کو اناٹومی سکھانے کے لیے ایک فیکلٹی  میں نوکری  بھی حاصل کی ہے۔ تاہم ان  کا ہدف تحقیق کے میدان میں جانا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آمنہ اُڈوپی کی ایک باحجاب  طالبہ ہیں۔جہاں حجاب کو لے کر  تنازع پیدا ہوگیا تھا۔

وہ بتاتی ہیں یونیورسٹی میں حجاب پہننے والی طالبہ ہونے کے ناطے، میں نے تنازع کے دوران مشکل وقت دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حجاب کے سلسلے میں ہونے والے مباحثوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہوں۔  وہ کہتی ہیں کہ تعلیم ہر ایک کا حق ہے اور اگر طلباء کو مناسب تعلیم دی جائے تو وہ بلندیوں تک پہنچ  سکتے ہیں۔