الثقافۃ السنیہ کے سالانہ جلسہ میں ہزاروں فارغ شدگان کی دستاربندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
جلسے کا روح پرورمنظر
جلسے کا روح پرورمنظر

 

 

کالی کٹ(کیرل) جنوبی ہند کے معروف دینی ادارے مرکزالثقافۃ السنیہ کا سالانہ جلسہ انعقاد پذیر ہوا جس میں بڑی تعداد میں علمائ اور عوام نے شرکت کی۔ جلسہ مارچ کی آخری اوراپریل کی پہلی تاریخ کوہوا۔اس موقع پر دوہزار سے زائد طلباء کی دستار بندی ہوئی اور سندیں تقسیم کی گئیں۔ فارغ شدگان میں علمائ ،حفاظ کے علاوہ وہ طلبہ بھی شامل تھے جنھوں نے فقہ، حدیث وعربی لٹریچر میں تخصص کیا ہے۔

 جلسے میں شریک مرکزکے چانسلرشیخ ابوبکرمسلیاراور دیگر اہل علم

اس سال حفظ قرآن مکمل کرنے والے تین سو تیرہ حافظوں کی بھی دستاربندی کی گئی اور سندوں سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ادارہ کے بانی وسرپرست شیخ ابوبکرمسلیار موجود تھے۔ انھوں نے فارغین کونصیحت کی کہ اسلام کا دامن مضبوطی سے تھامیں رہیں اور علم کی اشاعت میں مصروف رہیں۔ غور طلب ہے کہ مرکزالثقافہ السنیہ کالی کٹ کا ایک عظیم ادارہ ہے جو دینی وعصری تعلیم فراہم کرتاہے۔ یہاں دینیات کے علاوہ سائنس، کامرس اور مینجمنٹ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

اسے ڈیمڈیونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے مگر اس کے تحت سینکڑوں اسکول، کالج اور ادارے بھی کام کرتے ہیں۔ فی الحال ۵۶ ہزار سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں جن کی تربیت میں ساڑھے ساڑھے تین ہزاراساتذہ اورغیرتدریسی عملہ مصروف ہے۔ اس دارہ کے فارغین کی تعدادایک لاکھ سے زائدہوچکی ہے۔