سپریم کورٹ اسکول کھولنے کافرمان نہیں دے سکتی ۔ چیف جسٹس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-09-2021
سپریم کورٹ کا نظریہ
سپریم کورٹ کا نظریہ

 

 

آواز دی وائس : نئی دیلی

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ طلباء کو اسکول بھیجنے کے احکامات جاری نہیں کر سکتی۔ سپریم کورٹ نے دہلی کے ایک طالب علم کی اسکول میں کلاسیں شروع کرنے کی درخواست سننے سے انکار کر دیا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ ہم عدالتی حکم نامہ جاری نہیں کر سکتے کہ بچوں کو اسکول بھیجا جائے۔ دراصل کورونا کے جمود کے درمیان پورے ملک میں اسکول کھولنے کا مطالبہ ہے۔ اس دوران سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی۔

جس میں سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اس سلسلے میں ہدایات نہیں دے سکتی۔ جسٹس چندرچود نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ ایسے مسائل ہیں ، جن پر عدالت کو ہدایات جاری کرنی چاہئیں۔ یاد رہے کہ کورونا لہر کے دوران اسکول بند کئے گئے تھے جنہیں ابتک نہیں کھولا جاسکا ہے۔ اب تیسری لہر کا خدشہ ہے۔جس کے سبب ایسا فیصلہ لینا آسان نہیں ہوگا۔