مسلم یونیورسٹی کی سوسالہ زریں تاریخ ۔ ٹائم کیپسول کے ساتھ زمین میں دفن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2021
 سو برس کی زریں تاریخ کو ٹائم کیپسول کے ذریعے زمین میں دفن کیا
سو برس کی زریں تاریخ کو ٹائم کیپسول کے ذریعے زمین میں دفن کیا

 

یوم جمہوریہ کے موقع پرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔
مسلم یونیورسٹی  نے اپنی سو برس کی زریں تاریخ کو ٹائم کیپسول کے ذریعے زمین میں دفن کیا۔
اے ایم یو بھی ایسا کرنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔
1920 میں،محمدڈان اینگلو اورینٹل (ایم اے او کالج)یونیورسٹی کی شکل میں وجود میں آیا۔
1877 میں، سر سید احمد خان نے آرمی چھاؤنی کی 74 ایکڑ اراضی پر ایم اے او کالج کی بنیاد رکھی۔ تب بنارس کے راجہ شمبھو ناتھ شامیانہ لے کر علی گڑھ آئے تھے۔
 
کیا ہوتا ہے ٹائم کیپسول ہے
      کیپسول ایک کنٹینر کی طرح ہوتا ہے، جس کوایک خاص قسم کے تانبے سے بنا جاتا ہے، جس کی لمبائی تقریباً تین فٹ کی ہوتی ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ برسوں خراب نہیں ہوتا ہے۔ اسے زمین کے اندر گہرا ردفن کیا گیا جاتا ہے۔
        علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تاریخی وکٹوریہ گیٹ کے سامنے پارک میں ٹاٹٓئم کیپسول کودفن کرنے کی خاطر ک 30 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا،اس کے لئے تقریباً ڈیڑھ ٹن ایک اسٹیل کیپسول تیار کیا گیا۔ ٹائم کیپسول میں مسلم یونیورسٹی کے سو برس کا تاریخٰی سفر کی ہر سرگرمی کو پرنٹ کی شکل میں رکھا گیا ہے۔ سرسید نے مدرسہ کھولنے سے لے کر ایم اے او کالج کے قیام تک کس طرح جدوجہد کی۔ آپ کو کس کی مدد ملی؟ انگریزوں سے کالج کے قیام کے لئے کس طرح 74 ایکڑ کے فوجی کیمپ کی اراضی حاصل ہوئی۔ قیام کے سو برس بعد 1920 میں یہ کالج کیسے یونیورسٹی بنا، اس وقت سے اب تک کتنے چانسلرز رہے ہیں۔ وہ تمام عہدیدار جنہوں نے ابتدا کی تقریب میں شرکت کی اور سرسید ڈے، جو انھوں نے کہا، کو کیپسول میں رکھا گیا ہے۔ 
 اس سلسلہ میں اے ایم یو رابطہ عامہ کے دفتر کے مطابق، کیپسول میں ڈیجیٹل فارم پر کچھ بھی نہیں رکھا گیا تھا، کیونکہ ٹکنالوجی بدلتی رہتی ہے۔یہ کوئی نہیں جانتا کہ اگلے چند برسوں کے بعد کون سی نئی  ٹیکنالوجی آ جائے۔ اگر ڈیٹا کو پین ڈرائیو، ہارڈ ڈسک وغیرہ کی شکل میں رکھتے ہیں، تو پھر اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آئندہ بھی اس کا استعمال ہوگا سکے گا یا نہیں۔ اس وجہ سے پوری تاریخ کے لئے کلاؤڈ ہسٹری بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے لئے متعدد کمپنیوں سے بھی بات چیت کی گئی۔
یہ تاریخی حقیقت ہے کہ سرسید احمد خان نے 24 مئی 1875 میں سات طلبہ کے ساتھ مدرسہ العلوم کی حیثیت سے یونیورسٹی کی بنیاد رکھی۔ 8 جنوری 1877 کو، آرمی چھاؤنی کی 74 ایکڑ میں محمدڈان اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج قائم کیا گیا۔ سر محمد شفیع نے لئے 27 اگست 1920 کو ایمیررئیل قانون سازکاونسل میں ایم او کالج کو اے ایم یو میں اپ گریڈ کرنے کے لئے میں بل پیش کیا تھا۔ کونسل نے اس کو 9 ستمبر دوپہر 12 بجکر 3 منٹ پر منظور کیا۔ گورنر جنرل کی رضامندی بھی حاصل کرلی گئی۔ نوٹیفکیشن یکم دسمبر کو جاری کیا گیا تھا اور یونیورسٹی وجود میں آئی۔ اسی دن شاہ محمود آباد کو پہلا چانسلر مقرر کیا گیا۔ افتتاح 17 دسمبر 1920 کو اسٹریچے ہال میں ہوئی۔
 22 دسمبر2020 کو یونیورسٹی کے سو برس مکمل ہونے پر صدسالہ تقریب منائی گئی تھی۔ اس موقعہ  پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچول خطاب کیاتھا۔
واضح رہے کہ کیپسول ایک کنٹینر کی طرح ہوتا ہے، جس کوایک خاص قسم کے تانبے سے بنا جاتا ہے، جس کی لمبائی تقریباً تین فٹ کی ہوتی ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ برسوں خراب نہیں ہوتا ہے۔ اسے زمین کے اندر گہرا ردفن کیا گیا جاتا ہے۔اس طرح آپ کلاؤڈ سروس کا استعمال کرتے ہیں۔
     اس سلسلے میں، اے ایم یو کمپیوٹر سنٹر کے سدھیر بنسل کے مطابق، لوکل ڈرائیو میں دستیاب ڈیٹا تک رسائی کے لئے کسی خاص ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن کلاوڈ میں موجود ڈیٹا تک صرف رسائی ایک خاص ایپلی کیشن کے ذریعہ ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ کلاؤڈ اسٹوریج کا استعمال موبائل اور کمپیوٹر دونوں سے کیا جاسکتا ہے۔ جس طرح ای میل کے لئے آئی ڈی اور پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح کلاؤڈ سروس کا استعمال میں بھی آئی ڈی اور پاس ورڈ ضروری ہوتاہے۔ کلاؤڈ اسٹوریج سروس کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا دوسرے آلات میں انٹرنیٹ سروس موجود ہو۔ گوگل ڈرائیو، آء کلاؤڈ، ون ڈرائیو، ڈراپ باکس اور ایمیزون کلاؤڈ ڈرائیو وغیرہ  کلاؤڈ اسٹوریج سروسز ہیں۔
 ٹائم کیپسول کے سلسلہ میں وی سی پروفیسر طارق منصور نے کہا تھا کہ یونیورسٹی میں دسمبر میں 100 سال مکمل ہونے پر ٹائم کیپسول گراؤنڈ میں محفوظ ہوجائے گا۔ اس میں یونیورسٹی سے متعلق معلومات ہوں گی۔ اس کی خاطر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو فیصلہ کرے گی کہ کیپسول کو کہاں اور کتنا گہرا رکھنا ہے۔ اس سلسلہ میں دہلی کے دو ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔