بہار کے طالب علم کی کیرالہ میں تعلیمی کامیابی کی مثالی کہانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
The ideal story of a Bihar student's academic success in Kerala
The ideal story of a Bihar student's academic success in Kerala

 

 

قاضی کوڈ:  تعلیم زندگی کو سنوارتی ہے،مگر اس کا حصول اتنا آسان نہیں ،خاص طور پر غریبی اور مفلسی میں یہ خواب مزید مشکل ہوجاتا ہے ۔لیکن کہتے ہیں کہ ہمت مرداں مدد خدا۔ اگر آپ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو آپ کو منزل سے کوئی دور نہیں کرسکتا ہے۔ اس کی ایک مثال ہیں محمد شاہد۔ بہار کے بھاگلپور کا لڑکا جو کہ قاضی کوڈ کے ایک یتیم خانے میں رہتا ہے،اس نے کیرالہ ایس ایس ایل سی  کے امتحان میں تمام مضامین میں اے+ کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

وہ تعلیم کے حصول کے لیے بہار سے کیرالہ گیا۔ یتیم خانہ میں رہا ،ساتھ کے طلبا ہمت ہار کر واپس چلے گئے ،محنت مشقت کرنے کو قسمت مان لیا لیکن شاہد نے ایسا نہیں کیا۔تعلیم کی ڈگر پر رواں دواں رہا۰۔اس کی شاندار تعلیمی کارکردگی اور کامیابی کے پیچھے ایک بڑی جدوجہد اور آزمائش کی کہانی ہے۔ کس طرح ایک غریب لڑکے نے محنت سے منزل حاصل کی اور دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کردی ۔

 محمد ارشاد اور بیوی کے بیٹے محمد شاہد نے 2011 میں مکم مسلم یتیم خانے میں داخلہ لیا تھا۔ اس نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 100 دیگر طلباء کے ساتھ اسکول کے پہلے درجہ میں داخلہ لیا۔ اگرچہ ان میں سے بہت سے لوگ اپنی آبائی ریاست لوٹ گئے ، لیکن تعلیم کے حصول میں دلچسپی نے اسے یتیم خانہ میں ہی مقیم رکھا۔ جو واپس گئے انہوں نے روزانہ کی اجرت کو گلے لگایا لیکن شاہد کی سوچ اور ارادہ کچھ اور تھا۔

 جب جنوری 2020 میں شاہد کے والد کا انتقال ہوا تو وہ اس وقت گھر نہیں جا سکے لیکن اس سانحے نے بھی ان کے حوصلہ پست نہیں کئے۔شاہد کا کہنا ہے کہ یتیم خانے میں میرے اساتذہ اور حکام کی طرف سے دی گئی اخلاقی مدد نے ہی مجھے یہ نتیجہ حاصل کرنے میں مدد دی۔

وہ لڑکا جو مینسری ایم کے ایچ ایم ایم او ہائر سیکنڈری اسکول میں رونق لاتا ہے اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے کامرس اسٹریم کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وہ بینک منیجر بننے کی خواہش رکھتا ہے۔