تلنگانہ: اقلیتی اقامتی کالج کے 7 طلبہ کا نیٹ میں نمایاں مظاہرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-11-2021
تلنگانہ: اقلیتی اقامتی کالج کے 7 طلبہ کا نیٹ میں نمایاں مظاہرہ
تلنگانہ: اقلیتی اقامتی کالج کے 7 طلبہ کا نیٹ میں نمایاں مظاہرہ

 

 

حیدرآباد: تلنگانہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس کے 7 طلبہ نیٹ امتحان میں اچھے رینک حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس سیٹ حاصل کرنے کے لئے کوالیفائی قرار پائے ہیں۔ ان 7 ٹاپ رینکرس میں امان اللہ اسرار( بارکس جونیر کالج ) ، ولی الدین اویس ( کاماریڈی جونیر کالج )، سمرا خاتون ( نلگنڈہ جونیر کالج )، طہورا مسعود (ابراہیم پٹنم جونیر کالج ) ، محبوب حسین (ونپرتی جونیر کالج )، محمد فیروز خاں ( سنگاریڈی جونیر کالج ) اور سیف الدین (حیات نگر جونیر کالج ) شامل ہیں۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور اقامتی اسکول سوسائٹی کے صدر اے کے خاں نے بہتر مظاہرہ پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ کوالیفائی طلبہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ مجموعی طور پر 60 طلبہ نیٹ میں کوالیفائی ہوئے ہیں لیکن 7 طلبہ کو ہی اچھا رینک حاصل ہوا۔