اردو یونیورسٹی میں مفت کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کا کامیاب انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اردو یونیورسٹی میں مفت کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کا کامیاب انعقاد
اردو یونیورسٹی میں مفت کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کا کامیاب انعقاد

 

 

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مفت ویکسی نیشن ڈرائیو کا کویڈ پینڈیمک مانیٹرنگ ٹاسک فورس اور ڈین بہبودی طلبہ کے زیر نگرانی 7 تا 9 اکتوبر یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ٹیکہ مہم کا افتتاح 7 اکتوبر کو پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کیا۔ جملہ 1016 طلبہ اور اسٹاف عملہ اور ان کے متعلقین نے کیمپ سے استفادہ کیا۔ اس میں کنٹراکٹ ملازمین، یومیہ اجرت والے ملازمین ہاﺅس کیپنگ، سیکوریٹی اور آس پاس کے لوگ شامل تھے۔ طلبہ کے لیے مزید ضرورت محسوس ہوئی تو یونیورسٹی، ریاستی حکومت کے تعاون سے ایک اور ٹیکہ مہم کا انعقاد کرے گی۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، صدر نشین کمیٹی و ڈین بہبودی ¿ طلبہ نے ضلع رنگا ریڈی کے متعلقہ افسران ، حکومت تلنگانہ اور جناب پانڈو یادو، ہیلتھ انسپکٹر شری لنگم پلی، ہیلتھ یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شیخ الجامعہ، نائب شیخ الجامعہ اور رجسٹرار کے علاوہ میڈیکل آفیسر، ہیلتھ سنٹر کے اسٹاف اراکین ، ڈی ایس ڈبلیو کی ٹیم، کمیٹی ممبران اور ٹیکہ مہم میں رجسٹریشن کی ذمہ داری نبھانے والے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا۔