جامعہ کے 15 طلباء سول سروسزمیں منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-09-2021
جامعہ کے 15 طلباء سول سروسزمیں منتخب
جامعہ کے 15 طلباء سول سروسزمیں منتخب

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے زیر انتظام ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی (RCA) کے 15 طلباء کو ملک کی معزز سول خدمات کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن(UPSC) نے جمعہ کی شام سول سروسز امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

جامعہ آر سی اے کے طلباء جنوری 2021 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان میں شامل ہوئے، اس کے بعد اگست اور ستمبر2021 کے مہینوں میں انٹرویو ہوئے۔

آرسی اے کے مزید پانچ طلباء جنہیں صرف انٹرویو کے لیے کوچنگ اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ جامعہ کے مطابق نتائج کی حتمی تشخیص کے بعد یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

یوپی ایس سی(UPSC) امتحان میں منتخب ہونے والے جامعہ آرسی اے(RCA) کے منتخب طلباء میں فیضان احمد، شاہد، شہنشاہ، شریا سنگھل، محمد عاقب، محمد سمیر، حسن، محب اللہ، فیصل رضا، چکما دھمن، عاصم خان، اقبال رسول اور بشریٰ بانو کے شامل ہیں۔

 آر سی اے ،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں واقع ہے۔ سول سروسز کے علاوہ اس اکیڈمی کے 220 طلباء سول سرویسز کے لیے منتخب ہوئے ہیں، اس  کے علاوہ دیگر 376  طلباء کوپی سی ایس، بینک پی او، آر بی آئی جیسے اہم اداروں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ کوچنگ طلباء کے لیے مفت ہے۔ یہاں داخلہ امتحان کی بنیاد پرملتا ہے۔

جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے آرسی اے سے وابستہ تمام افراد کو بھی مبارک باد دی ہے۔

آر سی اے جو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذریعے فنڈ کیا جاتا ہے ، جے ایم آئی ، ایس سی ، ایس ٹی ، خواتین اور اقلیتی زمروں کے طلباء کو مفت کوچنگ اور رہائشی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سول سروسز کوچنگ پروگرام 2022 کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔آن لائن فارم پر کرنے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر2021 ہے، جب کہ انٹرنس ٹیسٹ 20 اکتوبر 2021 کو منعقد ہوگا۔