اہم کمپنیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کو بہترین ملازمتیں

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2025
اہم کمپنیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کو بہترین ملازمتیں
اہم کمپنیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کو بہترین ملازمتیں

 



 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پلیسمنٹ سیل کو بتاتے ہوئے فخر کا احساس ہورہاہے کہ جامعہ کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ کو اہم ملازمتیں ملی ہیں۔جامعہ کے مختلف پروگراموں کے طلبہ اہم کمپنیوں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو وہاں دی جارہی بہترین اور معیاری تعلیم وتربیت کو اجاگر کرتاہے۔
چند نمایاں کامیابیوں میں بی۔ ٹیک کمپوٹر انجینرئنگ کے طالب علم کا انجینئر انڈیا لمٹیڈ(ای آئی ایل) میں سالہ بیس اعشاریہ تین ایک کا شان دار پیکیج،ماس کمیونی کیشن کے دو طالب علم جنھیں کوکو ایف ایم نے بارہ لاکھ سالانہ کا پیکیج دیاہے اور بی۔آرک پروگرام کے طالب علم جسے گریجویٹ آرکی ٹیکٹ ٹرینی کے طورپر اسٹونیکس انڈیا سے منتخب کیا ہے اسے دیے جانے والے سالانہ آٹھ اعشاریہ چار پانچ کے پیکیج شامل ہیں۔ان کے علاوہ ایم ایس سی بایو سائنس کے دو طلبہ کو آکاش انسٹی ٹیوٹ نے بطور اسسٹنٹ لیکچررسات اعشاریہ دو پانچ کے سالانہ پیکیج پر ملازمت دی ہے اور ایم۔ٹیک پروگرام کی مختلف شاخوں سے آٹھ طلبہ کو سالانہ چھ لاکھ کے پیکیج پر ایسس ٹم نے منتخب کیاہے۔پلیسمنٹ کے اس مرحلے میں ایم۔ٹیک الیکٹرانکس اینڈ کمیو نی کیشن انجینرئنگ اینڈ ایم۔ ٹیک۔الیکٹریکل انجینرنگ اور ایم۔ٹیک میکانیکل کے چار طلبہ بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ایم بی اے کے تین طلبہ کو مدر ڈیری نے چھ لاکھ کے سالانہ پیکیج پر ملازمت دی تھی اور ایم۔بی۔اے  بیچ دوہزار چوبیس کے ایک طالب علم کو مائی بھارت، منسٹری آف یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس نے بطور مینجمنٹ ٹرینی سات اعشاریہ آٹھ لاکھ سالانہ پر منتخب کیا تھا۔علاوہ ازیں، الٹراٹیک سیمنٹ نے بی۔ٹیک سول کے تین طلبہ اور ایم۔ٹیک سول کے تین  منتخب کیا تھا اور بی ٹیک سول انجیئرنگ کے چار طلبہ کو ہگر اسٹون میں ملازمت حاصل کی تھی۔
طلبہ نے سرکردہ کمپنیوں میں بہترین پیکیج کے ساتھ ملازمتیں حاصل کی ہیں یہ سب عزت مآب شیخ الجامعہ،پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سرگرم قیادت میں ممکن ہوسکاہے۔
            پروفیسر راحیلہ فاروقی،اعزازی ڈائریکٹر اور پروفیسر صباح خان اور پروفیسر ریحان خان سوری(ٹی پی او) اور ڈائریکٹر سی آئی ای نے طلبہ کو ان کی نمایاں حصولیابی پر مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔