اے ایم یو کی 7 طالبات کو انٹل انٹرنیشنل نے منتخب کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2023
اے ایم یو کی 7 طالبات کو انٹل انٹرنیشنل نے منتخب کیا
اے ایم یو کی 7 طالبات کو انٹل انٹرنیشنل نے منتخب کیا

 

علی گڑھ: سرکردہ عالمی ادارے انٹل انٹرنیشنل نے ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی 7 طالبات کو ریسرچ ایسوسی ایٹ اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید کے مطابق یونیورسٹی کے مختلف کورسز سے منتخب کی گئی طالبات کے نام ہیں۔

ندا ریاض، علینہ خان، ہدیٰ خان، ارتضیٰ فاروق، علمہ سلیم، دیپانشی اگروال اور گنیشا۔ ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیمپس پلیسمنٹ کے لئے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس اور انٹل انٹرنیشنل کے مشترکہ اقدام کو سراہا۔ خصوصی کیمپس پلیسمنٹ مہم کا اہتمام ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) اور ٹی پی او، ویمنس کالج کی جانب سے کیا گیا تھا۔