اے ایم یو:طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران انتخاب

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-03-2022
اے ایم یو:طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران انتخاب
اے ایم یو:طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران انتخاب

 


آواز دی وائس، علی گڑھ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 10 انجینئرنگ گریجویٹس اور ایم بی اے کے ایک طالب علم کو میسرز اسٹیپنگ کلاؤڈ کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، نوئیڈا نے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر محمد فرحان سعید نے بتایا کہ منتخب طلبہ کے نام ہیں: آشیش کمار سنگھ (ایم بی اے آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ)، عبدالرحمن (بی ٹیک مکینیکل)، محمد افضل (بی ٹیک مکینیکل)، محمد زین العارفین (بی ٹیک مکینیکل)، تابش خان (بی ٹیک مکینیکل)، محمد عاطف قاضی (بی ای مکینیکل)، لائبہ صغیر (بی ٹیک الیکٹریکل)، یسریٰ عامر (بی ٹیک الیکٹریکل)، عامر اسلم (بی ٹیک سول)، انکُر سکسینہ (بی ٹیک پیٹرو کیمیکل) اور حبا خان (بی ٹیک) مکینیکل)۔

دریں اثنا یونیورسٹی کے جنرل ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس، سارتھک ایجوکیشن ٹرسٹ کے ساتھ مل کر غیر ٹیکنیکل انڈر گریجویٹ اور پی جی کورس کرنے والے معذور طلبہ کے لئے تین ماہ کے پلیسمنٹ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔

ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر جنرل مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ تربیتی پروگرام میں شامل ہونے والے طلبہ کو پلیسمنٹ میں مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ اس ٹریننگ کا مقصد طلبہ کو مہمان نوازی، ای-کامرس، آئی ٹی ای اور ریٹیل وغیرہ کے شعبوں میں ملازمت کے قابل بنانا ہے۔

اسسٹنٹ ٹی پی او ڈاکٹر مزمل مشتاق نے کہا: اس پروگرام میں معذور طلبہ کو پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ اور پائیدار روزگار کے مواقع کی تربیت دی جائے گی۔ خواہشمند طلبہ 5 /مارچ کی شام 4 بجے تک ویب لنکhttps://t.ly/YaND پراپنا رجسٹریشن کر سکتے ہیں...................................................