شدت پسندتنظیموں سے دوررہیں، ویبنارمیں مقررین کی تلقین

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-03-2022
شدت پسندتنظیموں سے دوررہیں، ویبنارمیں مقررین کی تلقین
شدت پسندتنظیموں سے دوررہیں، ویبنارمیں مقررین کی تلقین

 

 

پٹنہ: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا، بہار اسٹیٹ یونٹ کے زیر اہتمام ’’موجودہ حالات میں نوجوانوں کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

ویبنار کے ناظم نہال احمد غوثی، صدر ، ایم ایس او بہار تھے۔ اس موقع پر مفتی خالد ایوب مصباحی چیئرمین تحریک علما ہند نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک نہیں سدھر سکتا جب تک اس کے نوجوان بہتری کے لیے تیار نہ ہوں۔

معاشرے کے بزرگ، صحیح رہنمائی کر سکتے ہیں، صحیح اور غلط کی نشان دہی کر سکتے ہیں، اچھے برے اعمال تو کوئی بھی بتا سکتا ہے لیکن ان پرانے کندھوں کی مدد سے لوگوں کی قسمت یا تقدیر نہیں بدلی۔

اس کے لیے مسلم نوجوانوں کوآگے آنا ہوگا اور ملک کی ترقی کی ذمہ داری نبھانی ہوگی نیز قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو اس وقت اپنی تمام تر توجہ تعلیم اور روزگار پر مرکوز کرنی چاہئے اور حکومت ہند کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کے نام پر چلنے والی بنیاد پرست اور جنونی تنظیموں سے دور رہیں اور لبرل صوفی روایت کو آگے بڑھائیں۔

ویبنار میں ایم ایس او کے کئی اہم اراکین بھی موجود تھے جیسے کہ قومی صدر محمد مدثر، نائب قومی صدر ابو اشرف، جبکہ ریاستی کمیٹی اور بہار کی ضلعی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔