خصوصی طور پر لائق شمسیہ عارفین بنیں گی ڈاکٹر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-01-2022
خصوصی طور پر لائق شمسیہ عارفین  بنیں گی ڈاکٹر
خصوصی طور پر لائق شمسیہ عارفین بنیں گی ڈاکٹر

 

 

آواز دی وائس : چنئی

انسان جسمانی طور پر کمزور ہوسکتا ہے لیکن اعصابی طور پر اس کی طاقت بہت کچھ کرنے کا حوصلہ  دیتی ہے۔ صرف لگن اور حوصلہ ہی انسان کو اس کی منزل تک پہنچا دیتا ہے۔ شرط یہی ہے کہ آپ کو اپنی منزل پر نظر مرکوز رکھنی ہوگی۔ اس کی ایک مثال اب سامنے آئی ہے۔ دراصل خصوصی طور پر لائق شمسیہ عارفین تمل ناڈو کے دور دراز گاؤں مرپانائیکاڈو کی پہلی ڈاکٹر بنیں گی۔

شمسیہ نے جمعہ کو کونسلنگ کو کلیئر کیا اور ملک کے قدیم ترین میڈیکل کالجوں میں سے ایک، چنئی کے ممتاز گورنمنٹ سٹینلے میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا۔اٹھارہ سالہ شمسیہ بالکل اپنے والد کی طرح جسمانی طور پر معذور ہے اور اپنے بچپن میں اسپتالوں کے چکر لگاتی رہی تھیں۔ والد مطالف کو بھی پولیو کا حملہ ہوا تھا اور وہ جسمانی طور پر معذور ہیں۔

میڈیکل کی خواہشمند نے شمسیہ کہاکہ "میں نے ہمیشہ ایم بی بی ایس کا خواب دیکھا تھا اور میں نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ بچپن میں، میں جسمانی مسائل کی وجہ سے اسپتال کے چکر لگانے پڑتے تھے۔ اس وقت کئی لوگوں نے میری مدد کی۔ میں نے ہمیشہ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھا تھا کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ وہ کس طرح انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

 مرپانائیکاڈو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ، شمسیہ نے کہا کہ اس نے تمل میڈیم میں تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اپنے اساتذہ کی مدد کے بغیر یہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھیں۔ ایک کوچنگ سنٹر جو سرکاری اسکول کے طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کرتا ہے، امتحان میں کامیابی حاصل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوا۔ یہاں تک کہ سنٹر نے شمسیہ کو کلاسز میں شرکت کے لیے مفت بس سروس بھی فراہم کی اور سنٹر کے اساتذہ کے مطابق وہ ہمیشہ کلاسوں میں باقاعدگی سے جاتی تھی اور اپنی پڑھائی میں تیز رہتی تھیں۔