سرسید کی برسی 27 مارچ کو منائی جائے گی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-03-2023
 سرسید کی برسی 27  مارچ کو    منائی جائے گی
سرسید کی برسی 27 مارچ کو منائی جائے گی

 

 علی گڑھ، 25 مارچ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران 27 مارچ کو یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں علیہ الرحمہ کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی میں شریک ہوں گے اور سرسید کی قبر پر پھولوں کی چادر پیش کی جائے گی۔

               ناظم، سنّی دینیات کے مشورے کے مطابق 27 مارچ کو دوپہر دو بجے قرآن خوانی ہوگی، اس کے بعد 2.40 بجے یونیورسٹی جامع مسجد کے احاطے میں واقع مزار سرسید پر پھولوں کی چادر پیش کی جائے گی۔
 
                    سرسید کی موت کو ایک عظیم خسارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ان کا انتقال 1898 ء میں 81 سال کی عمر میں ہوا تھا