کرناٹک : شگفتہ انجم اردو ہائی اسکول کے لیے فخر

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2025
کرناٹک : شگفتہ انجم  اردو ہائی اسکول  کے لیے فخر
کرناٹک : شگفتہ انجم اردو ہائی اسکول کے لیے فخر

 



کاروار:حال ہی میں جاری کردہ ایس ایس ایل سی نتائج میں کاروار تعلیمی ضلع   نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ گزشتہ سال یہ ضلع پانچویں نمبر پر تھا۔ اسی طرح سیرسی تعلیمی ضلع نے بھی ترقی دکھائی ہے، جو اس بار آٹھویں سے ساتویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔نمایاں کامیاب طلبہ میں، شگفتہ انجم، جو اردو انگلش میڈیم ہائی اسکول، سیرسی کی طالبہ ہیں، نے 625 میں سے 625 نمبر حاصل کر کے ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس سے ضلع کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ سیرسی ہی سے تنوشری نے 624 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

کاروار سے رتوجا نے 623 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ نہا انویکر نے 622 نمبر حاصل کیے۔ ضلع کے دیگر قابلِ ذکر طلبہ میں شامل ہیں

 

بھوُمیکا ہیگڑے، کمٹا سے (624 نمبر)

 

سمیرا (623 نمبر)

 

کریتیکا (622 نمبر)

 

منوہر نائک، بھٹکل سے (622 نمبر)

ان تمام طلبہ کی شاندار کارکردگی نے ضلع کی مجموعی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔