سینئر صحافی راہل مہاجن نے شعبہ ابلاغ عامہ میں لیکچر دیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2024
سینئر صحافی راہل مہاجن نے شعبہ ابلاغ عامہ میں لیکچر دیا
سینئر صحافی راہل مہاجن نے شعبہ ابلاغ عامہ میں لیکچر دیا

 

علی گڑھ، : سینئر صحافی مسٹر راہل مہاجن نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں صحافت کی موجودہ حالت پر لیکچر دیا۔ پرسار بھارتی میں کانٹینٹ آپریشنس کے سابق سربراہ اور راجیہ سبھا ٹی وی کے سابق ایڈیٹر انچیف مسٹر مہاجن نے اپنے خطاب میں میڈیا کے موجودہ منظر نامے کے حوالہ سے اپنے خیالات پیش کئے۔

انہوں نے اس بات کی اہمیت واضح کی کہ صحافی اپنی ذاتی رائے کے بغیر حقائق کو معروضی انداز میں پیش کریں۔ اس دوران طلباء کو مسٹر مہاجن سے ہندوستان میں آزادی صحافت اور صحافیوں سے متوقع اخلاقی طرز عمل کے بارے میں سوالات کرنے کا موقع ملا۔ مسٹر مہاجن نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں میں اپنے برسوں کے تجربات کی بنیاد پر ہر سوال کا تشفی بخش جواب دیا۔ اپنے اختتامی کلمات میں مسٹر مہاجن نے مستقبل کے صحافیوں کی تربیت کے لئے شعبہ کی تعریف کی۔

یہ پروگرام شعبہ ابلاغ عامہ کے طلباء کو صنعت کے ماہرین سے قیمتی معلومات فراہم کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے جو انہیں صحافت کے میدان میں بہتر کارکردگی کی تحریک دے گا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں شعبہ کے چیئرمین پروفیسر پتاباس پردھان نے مہمان مقرر کا تعارف کرایا۔ فرینک اینڈ ڈیبی اسلام ماس کمیونیکیشن آڈیٹوریم میں منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران طلباء اور ریسرچ اسکالرز کے علاوہ شعبہ کے اساتذہ پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر آفرینہ رضوی، ڈاکٹر جی کے ساہو اور مسٹر محمد انس موجود تھے۔ آخر میں ڈاکٹر ہما پروین نے شکریہ کے کلمات ادا کئے