نائٹروجن سرکولیشن ٹکنالوجی پر لیکچر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2024
نائٹروجن سرکولیشن ٹکنالوجی پر لیکچر
نائٹروجن سرکولیشن ٹکنالوجی پر لیکچر

 

علی گڑھ،: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل ریسرچ اینڈٹکنالوجی، جاپان کی سینئر سائنسداں ڈاکٹر درگا پاراجولی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری میں ’نائٹروجن سرکولیشن ٹکنالوجی: میٹریل ڈیولپمنٹ ٹو امپلیمنٹیشن‘ کے عنوان پر لیکچر دیا۔ ڈاکٹر پاراجولی نے خراب پانی اور صنعتوں سے نکلنے والے آلودہ پانی سے نائٹروجن نکالنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہوا کی شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے۔

اس سلسلہ میں انہوں نے مختلف مادی عناصر کی افادیت کا ذکر کیا جن کو گندے پانی سے نائٹروجن کی مختلف شکلوں کے اخراج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر محمد التمش صدیقی نے پروگرام کی صدارت کی۔

قبل ازیں مہمان مقرر کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر رئیس احمد نے شعبہ کی حالیہ دستیابیوں اور تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ 1988 میں اپنے قیام سے اب تک 143 پی ایچ ڈی کرا چکا ہے جبکہ یہاں کے اساتذہ نے بین الاقوامی شہرت کے حامل رسائل میں 1320 تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں۔ پروفیسر محمد مبین نے شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر انعام الدین نے نظامت کی