سینئر ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے ”قانون، مزاح اور اردو شاعری“ پر لیکچر دیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2024
سینئر ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے ”قانون، مزاح اور اردو شاعری“ پر لیکچر دیا
سینئر ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے ”قانون، مزاح اور اردو شاعری“ پر لیکچر دیا

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے زیر اہتمام سپریم کورٹ آف انڈیا، نئی دہلی کے سینئر ایڈوکیٹ مسٹر اعجاز مقبول نے ”قانون، مزاح اور اردو شاعری“ کے عنوان پر ایک لیکچر دیا اور قانونی بحث میں اردو شاعری کے دلچسپ امتزاج کا ذکر کرتے ہوئے اس کے استعاراتی، طنزیہ اور مزاحیہ جہات پر روشنی ڈالی۔

مہمان مقرر کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ایم زیڈ ایم نعمانی نے وکالت، خاص طور پر معذوری سے متعلق قانون اور پالیسی سازی میں ان کی خدمات کو سراہا۔ پروفیسر حشمت علی خاں نے کہاکہ مسٹر مقبول کے بار کے تجربات ادارے کے تعلیمی پروگرام کو تقویت بخشیں گے۔ پروفیسر محمد اشرف نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔