دارالعلوم دیوبند: طلبہ کے درمیان 10لاکھ روپئے کا وظیفہ تقسیم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند

 

 

فیروز خان،دیوبند

 عالمی شہرت یافتہ دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو مفت تعلیم،رہنے اور کھانے پینے کے علاوہ اسکالرشپ بھی دی جاتی ہے۔

اس مرتبہ ادارہ میں پچیس سو طلبہ کو قریب 10لاکھ روپئے کا وظیفہ تقسیم کیا گیا۔

واضح ہو کہ دارالعلوم میں ملک کے کونے کونے سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں،ادارہ میں داخل ہونے کے بعد، نہ صرف طالب علموں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے بلکہ ان کے طعام اور قیام کا بھی مفت انتظام کیا جاتا ہے۔

اتنا ہی نہیں وقت وقت پردرسی کتابوں اور سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کپڑے و لحاف اور کمبل بھی تقسیم کئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ طالب علموں میں لاکھوں روپے کی اسکالرشپ بھی تقسیم کی جاتی ہے۔

اسی پس منظر میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے قریب 25سوطالب علموں کو تقریبا 10 لاکھ روپے کی اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔

دارالعلوم کے اکاونٹ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج نیئر عثمانی کے مطابق کبھی کبھی طلباء کی تعداد میں کمی یا اضافہ بھی ہو جاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم کا پورا نظام چندہ پر چلتا ہے۔

ادارہ کی پوری کوشش رہتی ہے کہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہوں اور وہ اپنی پوری توجہ تعلیم پر لگائیں۔