آرایس ایس کے راکیش سنہا،جامعہ کورٹ کے ممبرنامزد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2022
آرایس ایس کے راکیش سنہا،جامعہ کورٹ کے ممبرنامزد
آرایس ایس کے راکیش سنہا،جامعہ کورٹ کے ممبرنامزد

 

 

نئی دہلی: سنگھ کے دانشور اور راجیہ سبھا کے رکن راکیش سنہا کو دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی کورٹ جسے انجمن کہا جاتا ہے کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ایک خط کے مطابق راکیش سنہا کو جامعہ کی انجمن کا مستقل رکن مقرر کیا گیا ہے۔ 11 فروری 2022 کو خط روانہ کیا گیاہے۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ڈپٹی سکریٹری آر کے ملکوٹ سنگھ نے اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے راکیش سنہا کی انجمن کے باقاعدہ رکن کے طور پر تقرری کی اطلاع دی ہے۔

چونکہ راکیش سنہا آر ایس ایس کے ایک واضح نظریے کے حامل رہے ہیں، اس لیے جامعہ کی انجمن میں ان کی تقرری کو لے کر تنقید شروع ہو گئی ہے۔

 

 

 

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان، جو دہلی کے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین تھے، نے معلومات کی ایک کاپی ٹویٹ کرکے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے 'اناللہ و انا الیہ راجعون' لکھا ہے۔ قرآن کی یہ آیت اکثر بڑے نقصان پر پڑھی جاتی ہے۔