رحمانی 30 کا داخلہ امتحان آن لائن لیا جائے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-01-2021
رحمانی 30
رحمانی 30

 

اعلیٰ مقبالہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رحمانی۰۳ کا ایپلیکیشن فارم ویب سائٹ پر دستیاب۔

رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس (رحمانی 30)نے نئے سیشن (2021-23)کے لئے اعلامیہ جاری کردیاہے۔مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رحمانی30کا انٹرنس ٹیسٹ امسال کووڈکی شدت کم ہونے کے بعد ملک بھرمیں منعقد ہوگایاپھرآن لائن لیاجائے گا۔درخواست دہندگان کوامتحان کی خبرٹیکسٹ،ای میل،اورویب سائٹ کے ذریعے دی جائے گی۔ہرسال کی طرح اس سال بھی طلبہ کا انتخاب پورے ملک سے ہوگا۔ اس انٹرنس ٹیسٹ میں مسلم اقلیت کے طلبا ء وطالبات حصہ لے سکیں گے،جس کے لیے انھیں آن لائن فارم بھرنا ہوگا۔فارم کی تفصیلات کے لیے اس ویب سائٹwww.rahmanimission.orgپرطلبہ وطالبات کو لاگ ان کریں۔

واضح رہے کہ مارچ میں کووڈ19 کی وجہ سے پورے ملک لاک ڈاؤن کی زدمیں آگیا۔نظام زندگی کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام بھی بری طرح متا ئثر ہوئے، ملک کے تمام ہوسٹل بند ہوگئے، جس کی زد میں رحمانی 30 کے طلبہ و طالبات بھی آئے، لیکن رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس نے مارچ سے ہی آن لائن کلاسیز تمام تر دشواریوں کے باوجود نہایت ہی احسن طریقے سے چلاتے رہے۔ او ر جب ماہ ستمبر اکتوبر میں انجینئرنگ اور میڈیکل کا ریزلٹ آیا تو اس نے محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ رحمانی30 کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب کووڈ19 کی وجہ سے متائثر ہوا ہے۔

کووڈ کے باوجود رواں سال میں رحمانی 30 کے انجنیئرنگ کے 52/ طلباء آئی آئی ٹی ایڈوانس میں کامیاب ہوئے اور جے ای ای مینس میں 173/ طلباء کامیاب ہوئے، جبکہ میڈیکل کے سوفیصد طلباء نییٹ (NEET) کے امتحان میں کامیاب ہوئے اور 61/بچوں کو گونمنٹ میڈیکل سیٹ دستیاب ہوئی،اس سال کامرس میں 40 /طلباء نے آئی۔سی۔اے۔آی کامرس ویزارڈمیں کامیانی حاصل کرکے رحمانی پرگرام آف ایکسیلنس کی تاریخ میں ایک نیا باب جوڑاِ ان کامیابیوں کا اجمالی جائزہ www.rahmanimission.org پر موجود ہے۔ رحمانی 30 کا داخلہ امتحان اسٹیٹ بورڈ، سی بی ایس ای (CBSE) اور سی آئی ایس سی ای (CISCE)کے مشترکہ نصاب پر مبنی ہوگا۔ یہ سوالات ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بایولوجی، انگریزی زبان اور اسلامی معلومات پر مشتمل ہوگا، اس کے علاوہ مینٹل میتھ میٹکس اور اپٹی ٹیوڈ کے سوالات بھی ہونگے،

خیال رہے کہ اس امتحان میں شرکت کے اہل صرف وہی طلباء وطالبات ہونگے جو امسال 2021ء میں دسویں جماعت میں شریک ہیں۔ رحمانی 30 کا قیام 2008 میں مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی نے جناب ابھیانند جی (سابق ڈی جی پی،بہار) کی اکیڈمک نگرانی میں کیا تھا۔ جس کا مقصد مسلم مائنورٹی کے طلباء و طالبات کو قومی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں معں پہنچانا تھا۔ الحمد للہ رحمانی 30 کے بینر تلے مسلم طلباء و طالبات نے انجینئرنگ، میڈیکل اور کامرس ے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی نے گذارش کی ہے کہ طلباء و طالبات، گارجین حضرات، اسکول کے ذمہ داران اور قوم کے دانشوران وائمہ کرام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ یقینا یہ مسلم مائنورٹی کے لئے ایک بڑی کامیابی اور خوش آئند مستقبل کا ضامن ہے کہ مختلف سرکاری کمیٹیوں کی جانب سے تعلیمی اور اقتصادی طور پر پسماندہ قرار دیے جانے کے باوجود اس سماج کے طلباء و طالبات نے اجتمائی طور پر اعلٰ مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کا )رچم بلند کرنا شروع کیا ہے۔ قوم کے درمیاں سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور ایک تابناک مستقبل کے لئے مضبوط و مستحکم قدم اٹھانا ہم سب کا قومی و ملی فریضہ ہے۔( پریس ریلیز