علی گڑھ، 6 اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے پروفیسر ایم شاہ الحمیدکو اے ایم یو سینٹر، ملاپورم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
پروفیسر ایم شاہ الحمید گزشتہ 24 سال سے تدریس و تحقیق کے میدان میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کی ہیں اور مستند جرائد میں تحقیقی مقالے تحریر کیے ہیں۔ انہوں نے کئی بڑے تحقیقی منصوبے بھی مکمل کیے ہیں، سویم موکس کے کورس تیار کئے ہیں اور مختلف جریدوں کے ایڈیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں