پروفیسر عاصم ظفر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2025
پروفیسر عاصم ظفر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار
پروفیسر عاصم ظفر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار

 



علی گڑھ، 11 ستمبر:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ کمپیوٹر سائنس کے سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر عاصم ظفر کو یونیورسٹی کا نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے رجسٹرار جناب محمد عمران آئی پی ایس سے آج عہدے کا چارج سنبھالا۔

پروفیسر عاصم ظفر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر 29 سال سے زائد کا تدریسی، تحقیقی اور انتظامی تجربہحاصل ہے۔ انہوں نے اے ایم یو سے کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشنز میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ان کی تحقیق کا دائرہ وسیع ہے، جس میں موبائل ایڈہاک اور سینسر نیٹ ورکس، امیج پروسیسنگ اور ویڈیو اینالیٹکس، انفارمیشن ریٹریول، ای-سسٹمز، ای-سیکیورٹی، ورچوئل لرننگ انوائرمنٹ، نیورو فزی و سافٹ کمپیوٹنگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ جیسے موضوعات شامل ہیں۔ وہ 100 سے زائد تحقیقی مضامین شائعکر چکے ہیں اور اب تک 11 پی ایچ ڈی اسکالرزکی رہنمائی کر چکے ہیں۔

پروفیسر ظفر نے ملک گیر سطح پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرامز، ریفریشر کورسز اور اورینٹیشن پروگرامز میں بطور ریسورس پرسن خدمات انجام دی ہیں۔ خاص طور پر کووِڈ-19 کے دوران انہوں نے 5000 سے زائد اساتذہ کو آئی سی ٹی پر مبنی تدریس اور ای-لرننگ کی تربیتفراہم کی۔

بین الاقوامی سطح پر انہوں نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی، جدہ میں پانچ سالہ تدریسی خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے تین تحقیقی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے اور فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ABET ایکریڈیشندلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہاں انہیں "ایکسِلینس اِن ٹیچنگ ایوارڈ"سے بھی نوازا گیا۔

اے ایم یو میں پروفیسر عاصم ظفر نے آئی سی ٹی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور اکیڈمک ایڈمنسٹریشن میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ شعبۂ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور فی الوقت ایس ڈی (ڈیولپمنٹ)، یو جی سی-سویم کوآرڈینیٹر، اگنو اسٹڈی سینٹر کوآرڈینیٹر اور یونیورسٹی ویب سائٹ کمیٹی و ڈیجیٹل مانیٹرنگ سیل کے کنوینر ہیں۔ ان کی قیادت میں اے ایم یو کے اساتذہ نے 2024 اور 2025 میں سویم پلیٹ فارم پر 75 نئےMOOCs کورسیز لانچکیے۔انہوں نے وزارتِ تعلیم سے اعانت یافتہ نیشنل مشن آن ایجوکیشن تھرو آئی سی ٹی-ایڈ آر پی پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس کے تحت اے ایم یو نے کثیر لسانی لائبریری مینجمنٹ سسٹم(LMS)اور الیکشن مینجمنٹ سسٹم(EMS)تیار کیے۔

اس موقع پر اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے سبکدوش ہونے والے رجسٹرار جناب محمد عمران آئی پی ایس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی مخلصانہ خدمات اور ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی نے یونیورسٹی کی ترقی اور بہتر حکمرانی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پروفیسر نعیمہ خاتون نے پروفیسر عاصم ظفر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا  کہ ان کا طویل تدریسی و انتظامی تجربہ یونیورسٹی کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔

اسی طرح پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان نے بھی پروفیسر عاصم ظفر کو مبارکباد دی اور جناب محمد عمران آئی پی ایس کی انتھک خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنی مدتِ کار کے دوران یونیورسٹی کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا۔