پروفیسر اخلاق احمد آہن شعبہ فارسی جے این یو کے چیئرپرسن منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-12-2022
پروفیسر اخلاق احمد آہن شعبہ فارسی جے این یو کے چیئرپرسن منتخب
پروفیسر اخلاق احمد آہن شعبہ فارسی جے این یو کے چیئرپرسن منتخب

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

بین الاقوامی شہرت کے حامل محقق، ناقد، دانشور، اردو اور فارسی کے شاعر پروفیسر اخلاق احمد آہن نے شعبه فارسی ، اسکول آف لینگویجز جواہر لال ) نہرو یونیورسٹی کے چیئز پرسن کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

 ڈاکٹر اخلاق احمد آہن کا تعلق ایک علمی گھرانے سے ہے۔ موصوف کی علمی خدمات کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک تقریباً سو مقالات و مضامین کے علاوہ زبان وادب اور تاریخ و ثقافت سے متعلق ہیں سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔

 پروفیسر اخلاق احمد آہن سنہ1997ء سے درس و تدریس میں مشغول ہیں اور جے این یو سے قبل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی میں بھی عارضی طور پر تدریس کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے قومی اور عالمی سمیناروں میں تنقیدی و تحقیقی مقالے پیش کیے اور مختلف معیاری رسائل و جرائد میں مستقل رہے ہیں۔

 فارسی، اردو،انگریزی اور ہندی میں مہارت کے علاوہ دیگر کئی زبانوں سے بھی وہ آشنا ہیں۔

وہیں فارسی کلام کے ساتھ ساتھ ان کی اردو شعری تخلیقات بھی فارسی اور پشتو زبان میں ترجمہ ہو کر شائع ہوتی رہی ہیں۔ متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے سرفراز ہوئے ہیں۔ انھیں بین الاقوامی سطح پر فارسی اسکالر اور شاعر کی حیثیت سے شہرت و شناخت حاصل ہے۔

 پروفیسر آہن کو اس موقع پر مبارکباد دینے والوں میں خاص طور سے ایرانی کلچرل کونسلر ڈاکٹرمحمد علی ربانی، اسکول آف لینگویجز ہے این یو کے ڈین پروفیسر مظہر آصف صدر شعبہ فارسی جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر عبد الحلیم، اور شعبہ فارسی جے این یو پروفیسر سید اختر حسین، پروفیسر عبد الخالق رشید، ڈاکٹر خیری، ڈاکٹر علاء الدین شاہ، ڈاکٹر مظہر الحق ، ڈاکٹر شہباز عامل ، ڈاکٹر ار بہنت اور جے این یو کے علاوہ جامعہ کے شعبہ فارسی سے ڈاکٹر سید کلیم اصغر، ڈاکٹر زہرہ خاتون وغیرہ اور ملک بھر سے دیگر اساتذہ بشمول پروفیسر دیوندر چوہے، پروفیسر منیندر ٹھا کر شامل ہیں۔