شانتی شری ہوں گی جے این یو کی پہلی خاتون وی سی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-02-2022
 شانتی شری ہوں گی جے این یو کی پہلی خاتون وی سی
شانتی شری ہوں گی جے این یو کی پہلی خاتون وی سی

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

پروفسیر شانتی شری کو جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کا وائرس چانسلر بنایا گیا ہے۔ یہ پہلا اتفاق ہے جب جے این یو میں ایک خاتون کو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

 پروفیسر شانتی سری دھولیپوڑی پنڈت کو جے این یو کا نیا وائس چانسلر بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی، پونے میں پروفیسر تھیں۔

شانتی سری نے جے این یو سے ہی فلسفہ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز 1988 میں گوا یونیورسٹی سے کیا۔ اس کے بعد وہ 1993 میں پونے یونیورسٹی پہنچیں۔

اب وہ جے این یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک جے این یو میں صرف  مرد وائس چانسلرمقرر کئے جاتے تھے۔

ان سے قبل  ایم جگدیش کمار جے این یو کے وائس چانسلر کے عہدے کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ اب انہیں یو جی سی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ جگدیش کی جگہ اب پروفیسر شانتی سری دھولیپوڈی پنڈت جے این یو کے وائس چانسلر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔