قاہرہ بین الاقوامی قرآن مقابلہ کیلئے مرکز طالب عالم کی شرکت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2025
 قاہرہ  بین الاقوامی قرآن مقابلہ کیلئے مرکز طالب عالم  کی شرکت
قاہرہ بین الاقوامی قرآن مقابلہ کیلئے مرکز طالب عالم کی شرکت

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ) 

مرکز قرآن اکیڈمی آف اسٹڈیز سینٹر کے طالب علم محمد سلمان کو مصر کی دارالحکومت میں ملک کی وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ۳۳ ویں بین الاقوامی قرآن مقابلہ کیلئے ہندوستانی نمائندگی کرتے ہوئے قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں ۔
اس ماہ کی دس تاریخ تک جاری رہنے والے اس عظیم الشان مقابلے میں کئی ممالک کے شرکاء مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ محمد سلمان حفظ کے زمرے میں حصہ لیں گے، جنہوں نے ابتدائی اور قومی سطح کے دونوں انتخابی راؤنڈز میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرنے کے بعد اپنا مقام حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ محمد سلمان SSF کیرالہ ترتیل قرآن پریمیو، قومی قرآنی مقابلہ، اور مرکز قرآن فیسٹیول میں حصہ لے چکا ہے۔ اس کا تعلق کیرالہ کے تھرواننتھا پورم میں ولاکڈاو سے ہے ۔
جامعہ کے تحت مرکز قرآن اکیڈمی، جو کہ مختلف ریاستوں کے 32 کیمپسز میں پھیلی ہوئی ہے، نے مسلسل ایسے طلباء تیار کیے ہیں جو دبئی، مصر اور دیگر ممالک میں ہر سال اعلیٰ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔