جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماحولیات کے عالمی دن کا اہتمام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2023
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماحولیات کے عالمی دن کا اہتمام
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماحولیات کے عالمی دن کا اہتمام

 

 نئی دہلی :مجامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ٹورزم نے ٹورزم اور ہاسپٹالیٹی کے میدان میں ماحولیات کے تحفظ کے تئیں اپنی پیہم کوششوں کے اظہار کے لیے بائیس مئی دوہزار تیئس کو ماحولیات کا عالم دن منایا۔

شعبے کی صدر پروفیسر سارہ حسین نے ٹورزم سیکٹر کے اندر ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت اور اس کے لیے لگاتار اور پیہم کی جانے والی کوششوں سے متعلق اپنے بیش قیمت افکار کا اظہا رکیا۔پروفیسر نمت چودھری نے ماحول کو محفوظ رکھنے اور ذمہ دار ٹورزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ڈاکٹر نصرت یاسمین(طلبا مشیر)ڈاکٹر عبدالقادر،ڈاکٹر ونے کمار دیو اور دیگر فیکلٹی اراکین نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنے گراں قدر مشورے،تعاون اور رہنمائی سے نوازا۔

پروگرا م کی ابتدا حلف تقریب سے ہوئی جس میں فیکلٹی اراکین اور طلبا نے ماحول کو محفوظ اور سلامت رکھنے کا عہد لیا۔تخلیقی اظہار اور تنقیدی غور وفکر کو فروغ دینے کی غرض سے مضمون نویسی کامقابلہ منعقد کیا گیا۔ شرکا کو مدعو کیا گیا کہ ماحولیاتی سلامتی اور تحفظ،پائے دار ٹورزم  اور سبز و خوش حال مستقبل کے فروغ میں ہاسپٹالیٹی انڈسٹری کے رول سے متعلق اپنے تناظرات پیش کریں۔

پروگرام کی ایک بات شجرکاری مہم تھی جہاں صدر شعبہ پروفیسرسارہ حسین نے دیگر فیکلٹی اراکین اور طلبا کے ساتھ مل کر مختلف النوع پودے لگائے۔اس عمل سے نہ صرف کیمپس ہربھرا اور سرسبز وشاداب ہوگا بلکہ مقامی ماحولیات کی بحالی،بایو ڈائیورسٹی کے فروغ اور کیمپس میں پائے دار ماحولیات کو پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کے موقع پر شعبہ ٹورزم نے ذمہ دار ٹورزم اور ہاسپٹالیٹی کی اہمیت پر زوردیا۔فیکلٹی اراکین نے طلبا کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھا جس سے شرکا کو پائے دار عمل اور ماحولیات پر اس کے اثرکے سلسلے میں فکر انگیزمباحثے ہوئے۔افکار کے اس باہمی اشتراکی لین دین سے آموزش کا عمل سود مند ہوگا اور مزیدپائے دار اور خوش حال مستقبل کی تعمیر میں ایک فرد کیا رول ادا کرسکتاہے اس سلسلے میں گہری سمجھ کو بھی فروغ ملے گا۔