حیدرآباد: مانو میں 4 فروری سے اُردو آن لائن جاب میلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-01-2022
حیدرآباد: مانو میں 4 فروری سے اُردو آن لائن جاب میلہ
حیدرآباد: مانو میں 4 فروری سے اُردو آن لائن جاب میلہ

 

 

آواز دی وائس،حیدرآباد

 مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں پہلا اردو جاب میلہ اب 4 فروری ، 11 بجے دن سے آن لائن منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ اُردو جاب میلے کا اُردو یونیورسٹی ، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، سیٹ ون اور ویکر سیکشن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک انعقاد عمل میں آرہا ہے۔

میلے کا انعقاد 6 جنوری کو مانو کیمپس میں ہونے والا تھا لیکن حکومت ِ تلنگانہ کی جانب سے کووڈ احتیاطی اقدامات کے اعلان کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹریننگ وپلیسمنٹ سیل، مانو کے بموجب ایسے امیدوار جو جاب میلہ کے لیے رجسٹریشن کرواچکے ہیں انٹرویو کے لیے آن لائن حاضر رہیں۔

میلے میں شرکت کرنے والی کمپنیاں ان کا انٹرویو لیں گی۔ رجسٹرڈ امیدواروں کو ایک پروفارما ای میل کے ذریعہ بھیجا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انڈرٹیکنگ اور پروفارما پُر کرتے ہوئے ای میل آئی ڈی [email protected] پر 3 فروری تک روانہ کردیں۔