مانو : کتاب ”آسٹرونومی اولمپیاڈس“ کے ترجمہ کا رسم اجرا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 9 Months ago
مانو : کتاب ”آسٹرونومی اولمپیاڈس“ کے ترجمہ کا رسم اجرا
مانو : کتاب ”آسٹرونومی اولمپیاڈس“ کے ترجمہ کا رسم اجرا

 

حیدرآباد: مولانا  آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ انگریزی اور نیشنل ٹرانسلیشن مشن ، میسورکے باہمی تعاون سے ہندوستانی زبانوں میں ترجمے کے حوالے سے مہارتوں کے فروغ پر مبنی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس کے موقعے پر پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ، مانو نے ہفتے کو پروفیسر سید نجم الحسن، شعبہ ¿ ریاضی، ڈاکٹر پریہ حسن، شعبۂ طبعیات، مانو اور محترمہ مارگیریٹا سفانوا، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (بنگلور) کی روسی زبان سے انگریزی میں ترجمہ کردہ کتاب

Astronomy Olympiads“

(فلکیاتی اولمپیاڈس) کی رسم اجرا بھی انجام دی۔یہ کتاب وی جی سردین نے روسی زبان میں لکھی ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ بھی کیا جائے گا۔ اس کتاب میں فلکیاتی اولمپیاڈ کے 450 مسائل اور ان کے جامع حل دیئے گئے ہے۔ یہ کتاب اسکولی و کالج طلبہ اور علمِ فلکیات سے وابستہ پیشہ ور افراد کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔ بین الاقوامی فلکیاتی اولمپیاڈز کی تیاری کے لیے یہ کتاب ایک بہترین ذریعہ ہے۔