این ٹی اے:53 مراکز پر امتحان ملتوی کر نے کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2022
این ٹی اے:53 مراکز پر  امتحان ملتوی کر نے کا اعلان
این ٹی اے:53 مراکز پر امتحان ملتوی کر نے کا اعلان

 

 

نیو دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے سی یو ای ٹی یو جی2022 کے 53 مراکز پر 6 اگست کو ہونے والے امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔ متاثرہ امیدواروں کے لیے ای ٹی یو جی امتحان 12 سے 14 اگست کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ ملتوی امتحان 12 سے 14 اگست کے درمیان منعقد کیا جائے گا، اور وہی داخلہ کارڈ درست ہوگا،" این ٹی اےکے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے۔

این ٹی اے نے متاثرہ امیدواروں کو ان کے رجسٹرڈ موبائل اور ای میل آئی ڈی پر بالترتیب ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ’’اگر مذکورہ تاریخ مناسب نہیں ہے تو امیدوار اپنی مطلوبہ تاریخ اور رول نمبر کا ذکر کرتے ہوئے [email protected] پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔‘‘