نیوجرسی: بچی کا حجاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-10-2021
بچی کا حجاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا
بچی کا حجاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا

 

 

نیو جرسی : حجاب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ نیا تنازعہ امریکہ میں ہوا ہے۔ امریکا کی ریاست نیوجرسی میں 7 برس کی بچی کا نقاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا۔ امریکی اولمپک فینسر ابتہاج محمد نے بوئڈن ایلیمنٹری اسکول کی ٹیچر ٹمر ہرمن پر دوسری جماعت کی طالبہ کا بھری کلاس میں حجاب زبردستی ہٹانے کا الزام لگایا ہے۔

وہ اولمپک کھیلوں میں حجاب پہننے والی پہلی امریکی مسلمان خاتون بنی تھیں جب ریو 2016 اولمپکس میں برونز کا تمغہ جیتا تھا۔

ریو میں برونز کا تمغہ جیتنے والی اسٹار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس تجربے کی وجہ سے اس کی رسوائی ہوئی ہے اور صدمہ ہوا ہے۔

 ہرمن کے وکیل نے کہا کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا اور اس کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا کہ ہر من اور ابتہاج محمد دراصل دوست تھیں ۔۔ساؤتھ اورنج میپل ووڈ اسکول ڈسٹرکٹ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے کیونکہ مسلم امریکی رہنما اساتذہ کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

awaz

 کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے کمسن بچی پر حملہ اور ہراساں کیا۔ سمیہ کے فیملی وکیل کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی طرح سمیہ نقاب کر کے اسکول گئی لیکن اس دن اسکول ٹیچر نے اس کو نقاب اتارنے کہا، بچی کے منہ کرنے پر ٹیچر نے زبردستی اس کا نقاب اتار دیا۔