جامعہ میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز : کیمپس میں لوٹ آئی رونق

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2022
جامعہ میں  نئےتعلیمی سیشن کا آغاز : کیمپس میں لوٹ آئی رونق
جامعہ میں نئےتعلیمی سیشن کا آغاز : کیمپس میں لوٹ آئی رونق

 

 

 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پیر سے تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے آف لائن موڈ میں کلاسز کا آغاز ہوا۔ یونیورسٹی آج سے آف لائن موڈ میں پہلے سمسٹر/سال کے علاوہ تمام کلاسوں کے لیے دوبارہ کھل گئی۔ پہلے ہی دن 70فیصد سے زیادہ طلباء کیمپس میں آئے اور پرسکون  طریقہ سے اپنی کلاسوں میں شرکت کی۔ یونیورسٹی میں اپنے پہلے دن کے حوالے سے طلباء میں کافی جوش و خروش تھا کیونکہ وہ کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے اب تک آن لائن موڈ کے ذریعے کلاسز میں شرکت کر رہے تھے۔

آج سے جامعہ کے تمام اسکول آف لائن موڈ پر بھی کھل گئے، طلبہ کے جوش و خروش کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے دن ہی 90 فیصد سے زائد حاضری ریکارڈ کی گئی۔

جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر۔ نجمہ اختر نے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا۔انہوں نے اس بات پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا کہ پہلے ہی روز طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کیمپس میں آئی اور کیمپس کی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

چیف پراکٹر کے دفتر کی کئی ٹیمیں طلباء کی مدد اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیمپس میں موجود تھیں۔

نئے بیچ (پہلے سمسٹر/سال) کے لیے آف لائن کلاسز یکم اگست 2022 سے شروع ہوں گی۔