نئی دہلی۔قومی جانچ ایجنسی نے جمعرات کی شب نیٹ یو جی 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔ اس سال تقریباً 20 لاکھ امیدواروں نے میڈیکل داخلہ امتحان میں شرکت کی جن میں سے 11.21 لاکھ امیدوار میڈیکل۔ ڈینٹل۔ آیوش اور دیگر متعلقہ انڈر گریجویٹ کورسوں میں داخلے کے لیے اہل قرار پائے۔ نتائج کے مطابق پنجاب کے آریان گپتا اور ہریانہ کے پنشل بنسل نے 720 میں سے 715 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر آل انڈیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ قومی جانچ ایجنسی کے مطابق کامیاب امیدواروں میں 58 فیصد سے زیادہ خواتین شامل ہیں جبکہ امیدوار اپنے اسکور کارڈ سرکاری ویب سائٹ پر حاصل کر سکتے ہیں۔ آل انڈیا کوٹہ کے تحت داخلوں کی کاؤنسلنگ میڈیکل کاؤنسلنگ کمیٹی کے ذریعے کرائی
سال 2020 اور 2021 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی امیدوار نے 720 میں سے مکمل 720 نمبر حاصل نہیں کیے۔ اس سال سب سے زیادہ 715 نمبر حاصل کیے گئے۔ قومی جانچ ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 19 امیدواروں نے 700 سے زیادہ نمبر حاصل کیے جبکہ 138 امیدواروں نے 690 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔
نتائج کے مطابق ملک کی تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ لداخ کی جگمیت یانگچن لامو نے 530 نمبر حاصل کرکے اپنے علاقے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انڈمان و نکوبار جزائر کے دھرو تریپاٹھی نے 606 نمبر جبکہ لکشدیپ کی فہمیدہ انیس نے 573 نمبر حاصل کیے۔ قومی جانچ ایجنسی کے مطابق 17 ریاستی ٹاپروں نے 700 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے جبکہ 26 ریاستی ٹاپروں کے نمبر 690 سے زیادہ رہے۔
قومی جانچ ایجنسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 19 امیدواروں نے 700 سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ 138 امیدواروں نے 690 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ 1,492 امیدواروں نے 650 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ 10,160 امیدواروں نے 600 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے جبکہ 90,780 امیدواروں نے 500 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔
ادارے کے مطابق ٹاپ اسکور کرنے والے امیدواروں میں 93 فیصد سے زیادہ پہلی مرتبہ امتحان دینے والے تھے۔ اسی طرح ٹاپ رینک حاصل کرنے والے 99 فیصد امیدواروں کی عمر 17 سے 19 سال کے درمیان رہی۔ کامیاب امیدواروں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ رہی۔
Family of Aryan Gupta celebrates as he secures All India Rank 1 in the NEET UG 2026 examination. pic.twitter.com/rIaFi6eFU5
— News Arena India (@NewsArenaIndia) July 16, 2026
نیٹ امتحان میں لڑکیوں کی شرکت گزشتہ چند برسوں میں نمایاں طور پر بڑھی ہے۔ 2019 میں تقریباً 8.39 لاکھ طالبات نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ یہ تعداد 2024 میں بڑھ کر 13.77 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اگرچہ 2025 میں رجسٹریشن کم ہو کر 13.10 لاکھ رہی لیکن کامیابی کی شرح گزشتہ کئی برسوں سے 56 سے 57 فیصد کے درمیان برقرار ہے۔ 2026 میں بھی کامیاب امیدواروں میں 58 فیصد سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔
705 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے نمایاں امیدوار پنجاب۔ ہریانہ۔ راجستھان۔ اتر پردیش۔ مہاراشٹر۔ بہار۔ تمل ناڈو اور تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ شمال مشرقی خطے کی تمام ریاستوں سے بھی ریاستی ٹاپر سامنے آئے ہیں جبکہ لکشدیپ سے 43 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
ایجنسی نے ان 138 امیدواروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہوں نے 690 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔
آریان گپتا۔ پنجاب۔
پنشل بنسل۔ ہریانہ۔
اپلکش گوئل۔ راجستھان۔
آیوش بھالوٹیا۔ بہار۔
کڈالے شراونی کرشنا۔ مہاراشٹر۔
ریا رنجن۔ بہار۔
آریان دوبے۔ اتر پردیش۔
گیتانش سرین۔ پنجاب۔
گورو سنگھ۔ راجستھان۔
موہنیش ماروتی بھوسلے۔ مہاراشٹر۔
ابھلاش۔ راجستھان۔
وینکٹ پتی ویلایوتھم وی اے۔ تمل ناڈو۔
ویریاہگاری سہایو۔ تلنگانہ۔
پاٹل سارتھک مہیش۔ مہاراشٹر۔
کرش گپتا۔ پنجاب۔
کارتک چودھری۔ راجستھان۔
منشا گرگ۔ ہریانہ۔
کرتک جین۔ راجستھان۔
بورا سائی شرن۔ تلنگانہ۔
ویشنوی داس۔ کرناٹک۔
کنڈاگاٹلا ہنیش۔ تلنگانہ۔
ہرشل گپتا۔ راجستھان۔
منسوی کلشریشٹھ۔ ہریانہ۔
کاشوی ڈھل۔ دہلی۔
طٰہٰی سمون بھاٹیہ۔ گجرات۔
پاٹل شوریہ بھاویش۔ گجرات۔
شرینیکا وی۔ تمل ناڈو۔
ساندھیہ کشتیج ڈونگرے۔ مہاراشٹر۔
آشی گوئل۔ پنجاب۔
اکشت کمار گوڑ۔ گجرات۔
پرکھر بنسل۔ راجستھان۔
ارنو لاہوٹی۔ مہاراشٹر۔
ٹیمبھورنے پرون پورن لال۔ مہاراشٹر۔
روشمیت گپتا۔ مہاراشٹر۔
سبیہ ساچی لسکر۔ مغربی بنگال۔
ناملا پریرنا۔ آندھرا پردیش۔
رودراکش کوچر۔ ہریانہ۔
اندیم سائی چرن ریڈی۔ تلنگانہ۔
رنویر کمار۔ راجستھان۔
ساتوک پٹنائک۔ اوڈیشہ۔
آنوی سکسینہ۔ ہریانہ۔
میوک جے سمہا۔ تلنگانہ۔
ہیا جیسمین واسودا۔ گجرات۔
مادھون مہاجن۔ چندی گڑھ۔
سدر اے ایم۔ تمل ناڈو۔
آریمان سنگھ سولنکی۔ مدھیہ پردیش۔
دیوک مڈھا۔ راجستھان۔
سچیتا ایم۔ کرناٹک۔
تھیجس ورون ریڈی۔ دہلی۔
ارنو جندل۔ پنجاب۔
ونیشا ستیش۔ تمل ناڈو۔
گنجن۔ اتر پردیش۔
پاٹل سوہم نشیکانت۔ مہاراشٹر۔
یش۔ راجستھان۔
رویکانت دیواکر۔ بہار۔
بھاویکا گپتا۔ پنجاب۔
سومیا پاٹل۔ گجرات۔
انوشکا چودھری۔ راجستھان۔
سبری جی این۔ تمل ناڈو۔
ہنسیکا۔ دہلی۔
انکور کمار۔ دہلی۔
رویکرن کینی۔ کرناٹک۔
پرکل گرگ۔ پنجاب۔
دگنت بی ایس۔ کرناٹک۔
کشاگر متل۔ دہلی۔
ہرشل گرگ۔ چندی گڑھ۔
ساگر راجیش کریکر۔ مہاراشٹر۔
ونشم راج سنگھ۔ اتر پردیش۔
جوہان جاب۔ کرناٹک۔
سمرتھ سینی۔ چندی گڑھ۔
بھاویا گنوال۔ راجستھان۔
کرشنا چوہان۔ اتر پردیش۔
آدتیہ کمار۔ بہار۔
گرانڈی ہنیش۔ آندھرا پردیش۔
آر جے کرشنا۔ تمل ناڈو۔
آدتیہ شرما۔ راجستھان۔
سومیا بڑولے۔ مہاراشٹر۔
تنتھ خوشحال وجے بھائی۔ گجرات۔
دیوت جین۔ پنجاب۔
امن کمار نائک۔ اوڈیشہ۔
محمد فواز۔ دہلی۔
سنویتھا پی۔ تمل ناڈو۔
کومپیلا سائی گایتری تیجو ارونما۔ تلنگانہ۔
اننیا سنہا۔ دہلی۔
تھوراٹ انوشری اجے۔ مہاراشٹر۔
ریلانگی جے شانمکھی۔ آندھرا پردیش۔
سوربھ اگروال۔ راجستھان۔
نویتھانا بی۔ تمل ناڈو۔
نیرج بی۔ کیرالہ۔
آریہ ابھیجیت دیویکر۔ مہاراشٹر۔
رتمبیکا موہنتی۔ تلنگانہ۔
نکھل شیوناتھن ایس۔ تمل ناڈو۔
پاٹل پریمل۔ گجرات۔
شرییانک جے۔ کرناٹک۔
چیتنیہ کمار۔ ہریانہ۔
آدتیہ بنرجی۔ دہلی۔
ونائک گرگ۔ پنجاب۔
دکش مگگو۔ ہریانہ۔
ہادیہ نثار۔ جموں و کشمیر۔
رشیت سنگلا۔ پنجاب۔
شکلا دھیان آنند۔ گجرات۔
نبھیہ موہن مہتا۔ دہلی۔
کونڈا ریڈی ہریکا دیوی شری انوہیا۔ آندھرا پردیش۔
ایکاگر یادو۔ اتر پردیش۔
شرینارائن ہری مشرا۔ اتر پردیش۔
پاٹویگر صحیحم صادق۔ مہاراشٹر۔
اریما جھا۔ اتر پردیش۔
پریانشو لامبا۔ راجستھان۔
سمپریت جے۔ کرناٹک۔
آرادھیا گرگ۔ مدھیہ پردیش۔
ہمانشو کمار۔ راجستھان۔
جننی شویتا ڈی آر۔ تمل ناڈو۔
راج دیپ گپتا۔ راجستھان۔
میہیر نریندر بھائی پاٹل۔ گجرات۔
روہت میتھیو رویندر راجن ای۔ تمل ناڈو۔
سہان سلیم شیخ۔ مہاراشٹر۔
شپراک گوئل۔ چھتیس گڑھ۔
ابھیرام ایم۔ کرناٹک۔
امیر فداکویم ور والا۔ مہاراشٹر۔
سارتھک پیتھکر۔ مہاراشٹر۔
پرنس نہرا۔ راجستھان۔
شری ولبھ وشنوپنت گاوڑے۔ مہاراشٹر۔
دیویش شری گوپال اگروال۔ تلنگانہ۔
زیدان وانی۔ جموں و کشمیر۔
وانگا سرینواس ریڈی۔ آندھرا پردیش۔
وڈے پلی دشیانت۔ آندھرا پردیش۔
پنو سکھیجا۔ ہریانہ۔
آکرش گپتا۔ ہماچل پردیش۔
مینک کمار سنگھ۔ راجستھان۔
پنو سہارن۔ دہلی۔
کرشنا یادو۔ اتر پردیش۔
ارش چوہان۔ اتر پردیش۔
شبھ پرساد۔ آسام۔
جے جے کرشنا۔ تمل ناڈو۔
یش۔ ہریانہ۔
چاروی اگروال۔ چھتیس گڑھ۔
گوپال وجے پاٹل۔ مہاراشٹر۔
محمد احمد اللہ شمیم۔ دہلی۔
سر فہرست 138 رینک حاصل کرنے والوں میں سب سے زیادہ 22 طلبہ مہاراشٹر سے ہیں۔ اس کے بعد راجستھان کے 18۔ پنجاب کے 11۔ تمل ناڈو اور اتر پردیش کے 9۔9 جبکہ گجرات اور دہلی کے 8۔8 طلبہ اس فہرست میں شامل ہیں۔
آل انڈیا رینک 4 حاصل کرنے والے آیوش بھالوٹیا نے بتایا کہ انہوں نے امتحان میں 710 نمبر حاصل کیے۔ انہوں نے اپنی تیاری کے دوران منظم روزمرہ معمول اختیار کیا۔ آیوش کے مطابق وہ روزانہ تقریباً 6 گھنٹے کوچنگ کلاسوں کے علاوہ 5 سے 7 گھنٹے خود مطالعہ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل مشق اور وقت کا بہتر انتظام ان کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ رہے۔
آل انڈیا رینک 18 حاصل کرنے والے کرتک جین نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی خاص رینک کو اپنا ہدف نہیں بنایا۔ ان کی پوری توجہ صرف اپنی بہترین کارکردگی پر رہی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین نے ہر صورتحال میں ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اچھے نتائج آنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور کمزور کارکردگی کی صورت میں مایوس ہونے کے بجائے آئندہ مزید بہتر تیاری کے لیے ترغیب دی۔
آل انڈیا رینک 52 حاصل کرنے والی گنجن نے بھی اپنی کامیابی کا سہرا مسلسل مطالعہ۔ اساتذہ کی رہنمائی اور خاندان کے تعاون کو دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے خود مطالعہ کرتی تھیں۔ اگر کوچنگ کا وقت بھی شامل کر لیا جائے تو ان کی مجموعی یومیہ پڑھائی تقریباً 10 گھنٹے بنتی تھی۔
امتحان دینے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی
گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں اس سال نیٹ امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2024 میں تقریباً 23.33 لاکھ امیدواروں نے امتحان دیا تھا جبکہ 2025 میں یہ تعداد 22.09 لاکھ رہی۔ 2026 میں امتحان دینے والوں کی تعداد کم ہو کر تقریباً 20 لاکھ رہ گئی۔
اس سال تمام زمروں کے لیے کٹ آف نمبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جنرل اور اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے امیدواروں کے لیے کم از کم کوالیفائنگ نمبر گزشتہ سال کے 144 کے مقابلے میں بڑھ کر 213 ہو گئے۔ اسی طرح دیگر پسماندہ طبقات۔ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے کم از کم کوالیفائنگ نمبر 113 سے بڑھ کر 173 ہو گئے۔
نیٹ یو جی 2026 کا امتحان پہلے 3 مئی کو منعقد کیا گیا تھا لیکن پیپر لیک کے الزامات سامنے آنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے بعد قومی جانچ ایجنسی نے 21 جون کو دوبارہ امتحان منعقد کیا۔ یہ امتحان ہندوستان اور بیرون ملک 551 شہروں کے 5,440 امتحانی مراکز پر 13 زبانوں میں لیا گیا۔
قومی جانچ ایجنسی نے اس سال امتحانی پرچوں کی جانچ کے نظام میں بھی اہم تبدیلیاں کیں۔ پہلی مرتبہ تمام تشخیصی مراحل کو بیک وقت مکمل کیا گیا جس سے نتائج مقررہ وقت پر جاری کرنا ممکن ہوا۔ اسی طرح پہلی بار او ایم آر شیٹ پر اعتراضات درج کرانے کے عمل کو عبوری جوابی کلید جاری کرنے کے عمل سے الگ رکھا گیا تاکہ نتائج کی تیاری زیادہ شفاف اور تیز رفتار بنائی جا سکے۔
نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدوار اب آل انڈیا کوٹہ اور ریاستی کوٹہ کے تحت ہونے والی کاؤنسلنگ میں حصہ لیں گے۔ میڈیکل کاؤنسلنگ کمیٹی آل انڈیا کوٹہ کی نشستوں کے لیے کاؤنسلنگ کا انعقاد کرے گی جبکہ مختلف ریاستیں اپنے اپنے داخلہ شیڈول کے مطابق کاؤنسلنگ کا عمل شروع کریں گی۔