بیدر(خصوصی رپورٹ)
نیٹ امتحان میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کے بعد ملک بھر کے لاکھوں طلبہ شدید ذہنی دباؤ اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ نیٹ امتحان کے پرچہ لیک تنازعہ کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے امتحان منسوخ کر دیا ہے اور اب یہ امتحان دوبارہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں سی بی آئی کے ذریعے جانچ کی بات شامل ہے۔ ساتھ ہی طلبہ و طالبات کو دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی اضافی امتحانی فیس دینی پڑے گی
شاہین گروپ کی پیشکش
اسی پس منظر میں Shaheen Group of Institutions کے بیدر کیمپس میں معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر اور سماجی رہنما ولی رحمانی نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نیٹ امیدواروں کے لیے بڑے تعلیمی تعاون کا اعلان کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں ولی رحمانی نے کہا کہ اگر نیٹ امتحان دوبارہ منعقد ہوتا ہے تو تقریباً بائیس لاکھ طلبہ کو ایک بار پھر سخت تیاری کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کی بدعنوانی اور غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے لاکھوں محنتی طلبہ کا مستقبل متاثر ہوا ہے اور طلبہ شدید پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے Shaheen Digital Academy نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چالیس دنوں تک نیٹ امیدواروں کو مکمل طور پر مفت آن لائن کوچنگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ دوبارہ امتحان کی بہتر تیاری کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی پروگرام کے تحت طلبہ کے لیے موک ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ موک ٹیسٹ کے بعد ڈاؤٹ کلیرنگ سیشنز رکھے جائیں گے جبکہ مشکل مضامین اور پیچیدہ ٹاپکس پر خصوصی کلاسز بھی چلائی جائیں گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ شاہین ڈیجیٹل اکیڈمی کے ذریعے ملک بھر کے لاکھوں طلبہ تک آسانی کے ساتھ پہنچا جا سکتا ہے۔
ولی رحمانی نے طلبہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مایوسی کے بجائے نئے عزم کے ساتھ دوبارہ تیاری شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے طالب علم کسی بھی مذہب یا علاقے سے تعلق رکھتا ہو یا مالی مشکلات کا شکار ہو۔ شاہین گروپ کا یہ مفت تعلیمی اقدام ہر طالب علم کے لیے کھلا ہے۔
انہوں نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ تک اس پیغام کو پہنچایا جائے تاکہ متاثرہ امیدوار اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور آنے والے امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
نئی دہلی میں جن بچیوں اور بیٹیوں نے نیٹ کا امتحان دیا تھا اور اب انہیں دوبارہ امتحان دینا ہے وہ مایوس نہ ہوں۔ خواہ انہوں نے کسی بھی ادارے سے کوچنگ حاصل کی ہو شاہیـن اکیڈمی انہیں ڈے اسکالر کی حیثیت سے مکمل مفت کوچنگ فراہم کرے گی۔ اس کے لیے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔طالبات کو ایک ماہ تک مفت کوچنگ دی جائے گی یا پھر اس وقت تک مفت تیاری کرائی جائے گی جب تک دوبارہ نیٹ امتحان منعقد نہ ہو جائے۔
یہ خصوصی آفر صرف ڈے اسکالر طالبات کے لیے ہے۔ تاہم جو طلبہ پہلے سے شہیـن اکیڈمی کے ہاسٹل میں رہ کر کوچنگ حاصل کر رہے ہیں ان کے لیے بھی ہاسٹل کے ساتھ یہ سہولت برقرار رہے گی۔مزید تفصیلات کے لیے شہیـن اکیڈمی دہلی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
Shaheen Academy Delhi
D-301 Beside Hotel Mughal Cuisine Thokar No.03
Abul Fazal Enclave Part-1 Jamia Nagar Okhla
New Delhi 110025
رابطہ نمبر۔
7303565629
7303565630
ٹول فری نمبر۔
18001216235