نیٹ پی جی2022 امتحان:سپریم کورٹ کا ملتوی کرنے سےانکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-05-2022
نیٹ پی جی2022 امتحان:سپریم کورٹ کا ملتوی کرنے سےانکار
نیٹ پی جی2022 امتحان:سپریم کورٹ کا ملتوی کرنے سےانکار

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

سپریم کورٹ نے آج نیٹ پی جی( NEET-PG 2022) کےامتحان کو ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اب نیٹ پی جی کا امتحان اپنے مقررہ وقت یعنی 21 مئی 2022 کو ہوگا۔

سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کی نیٹ پی جی امتحان کو ملتوی کرنے کی عرضی کو خارج کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان ملتوی کرنے سے افراتفری اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ یہی نہیں کہ مریضوں کی دیکھ بھال کو بھی متاثر کرے گا اورنیٹ پی جی کی تیاری کرنے والے 2 لاکھ سے زیادہ طلباء کو اس سے پریشانی ہوگی۔

 خیال رہےکہ میڈیکل کے طلباء نے سپریم کورٹ سے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیوں کہ انہیں نیٹ پی جی  کے امتحان کی تیاری کے لیے کافی وقت نہیں ملا تھا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکٹروں کو تیاری کا وقت نہیں ملا۔ وہیں نیٹ پی جی2021 کی کونسلنگ بھی ابھی جاری ہے۔ نیٹ پی جی2021 کی کونسلنگ اور نیٹ پی جی 2022 کے امتحان کے درمیان بھی تنازعہ ہے۔

ایسی صورتحال میں نیٹ پی جی 2022 میں حصہ لینے کے خواہشمند ڈاکٹروں کو امتحان کی تیاری کے لیے کچھ اور وقت دیا جانا چاہیے۔ اس کے لیے ڈاکٹروں کو کم از کم چار ہفتے کا وقت دینا چاہیے۔

درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ مرکز کو ہدایت دی جائے کہ وہ نیٹ پی جی کونسلنگ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نیٹ پی جی2022 کے امتحان میں رجسٹر ہونے کی اجازت دے۔

دریں اثنا انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں 21 مئی 2022 کو مجوزہ  نیٹ پی جی امتحان کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔