محمد عاقب: ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپ پروگرام کا کارنامہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2021
جامعہ کے طالب علم کا ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپ پروگرام
جامعہ کے طالب علم کا ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپ پروگرام

 

 

جامعہ کے طالب علم کا ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپ پروگرام کے لیے منتخب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم محمد عاقب نے وبا کے دوران صحت سے متعلق اسٹارٹ پروگرام شروع کیا ہے۔ہیلتھ کریسی مصنوعی ذہانت اساس مختلف سہولت فراہم کرنے والی مربوط صحت کی نگرانی کا پلیٹ فارم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس میں بلاک چین تکنیک کا استعمال ہوتاہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان انٹرپرینئرشپ ،انوویشن اینڈ ڈیزائن تھنکنگ پروگرام کا طالب علم عاقب جو اسٹارٹ اپ کا معمار بھی اس نے بتایا کہ ”آج کی تیز رفتار زندگی میں نئی تحقیقات،صحت سے متعلق ایجادات و اختراعات اور ہیلتھ کیئر کی توانا مخزونہ بندوبست کے توسط سے کم وقت اور ہیلتھ پر آ نے والا کم صرفہ ہمارا مشن ہے۔“

ہیلتھ کریسی کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی) دہلی اور جے سی بو س یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، وائی ایم سی اے،فریدآباد میں کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

جامعہ کے طالب علم کا اسٹارٹ اپ ہوم اور اسپیسس انکوبیٹر کے تحت تین ماہ کے لیے پہلے پہل رکھا جائے گا۔اس سے پیشتر پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما انٹر پرینئر شپ،انوویشن اینڈ ڈیزائن تھنکنگ کو مینٹرنگ کے لیے آئی آئی ایم بنگلور نے منتخب کیا تھا۔ ہیلتھ کریسی کو اہل پایا گیا اور اسے ہندوستان اور ہندوستان سے باہر اسٹارٹ اپ کی ہندوستانی پالیسی کے تحت ہیلتھ کیئر کو از سر نو متصور کرنے کے لیے ہند۔سویڈن ہیلتھ کیئر انوویشن چیلنج میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیاہے۔

ہندو۔سویڈن ہیلتھ کیئر انوویشن سینٹر ایک سہ فریقی اشتراک ہے جو سویڈن کے تجارتی کمشنر آفس،آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز،نئی دہلی (اے آئی آئی ایم ایس) اور کل ہند انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز،جودھپور (اے آئی آئی ایم ایس جودھ پور) کے درمیان میں ہے اور جس میں آئی سی ایم آر،وزارت صحت و بہبود اطفال ،ہندوستان،وزارت صحت اور سماجی امور،سویڈن، اسٹارٹ اپ انڈیا، استرازینیکا اینڈ نسکام کی سرگرم شرکت رہے گی۔

طبی تصدیق،ملک بھر میں مینٹر شپ،نیٹ ورکنگ، فنڈنگ رسائی اور بین الاقوامی توسیع کی مدد سے ہند۔سویڈن ہیلتھ کیئر انوویشن مرکز اسٹارٹ اپس پروگراموں کے لیے فروغ کو تیزی عطا کرتاہے۔ پروفیسر ارشد نور صدیقی،ڈائریکٹر سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹر پرینئرشپ جنھوں نے اسٹارٹ اپ پروگرام کی سرپرستی اور نگرانی کی ہے اس اسٹارٹ اپ پروگرام تیار کرنے والے اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وبا ئی بحران کی وجہ سے ہم انتہائی سخت دور سے گزرے ہیں اور یہ ہمارے لیے باعث فحر لمحات ہیں کہ ہمارے طلبا ضرورت کے وقت ہیلتھ سیکٹر میں اپنی اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس نوع کی خدمات اس صنعت میں انقلاب آفریں ہیں اور عام آدمی کی روزمرہ کی زندگی میں کافی معاون ہیں۔انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پروفیسر نجمہ اخترشیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سرپرستی اور اہل قیادت میں یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کو اسٹارٹ اپس شروع کرنے اور انٹرپرینئر شپ کے لیے حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ تعلقات عامہ دفتر