ایم ایس او کی کوچنگ ’آغاز‘ کا میڈیکل طلبہ کے لئے سیمینار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ایم ایس او کی کوچنگ ’آغاز‘ کا میڈیکل طلبہ کے لئے سیمینار
ایم ایس او کی کوچنگ ’آغاز‘ کا میڈیکل طلبہ کے لئے سیمینار

 

 

پریاگ راج۔ 31 جولائی 2022 کو مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے ایک بہت ہی کامیاب سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ثنا شاداب (ایم بی بی ایس،ایم ڈی ایمس) نے تعلیم پر بہترین خطاب دیا اور کہا کہ لڑکیوں کو بہترین تعلیم دی جائے۔

ڈاکٹر عریز قادری (ڈائریکٹر، پریاگ راج ہسپتال) اور ڈاکٹر ارشد کیفی صاحب نے بچوں کو مسابقتی امتحان اور نیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں تجاویز دیں۔

awaz

اس کے ساتھ ہی یونانی میڈیکل کالج پریاگ راج کی طالبہ اور ٹرینی ڈاکٹر علقمہ بانو نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ ہی بچوں کو نیٹ اور بی یو ایم ایس کے بارے میں بہت اچھی طرح سمجھایا۔ ایم ایس او پریاگ راج کے نائب صدر محمد احمر نے لوگوں کو المدینہ اکیڈمی کے آغاز اور مقصد کے بارے میں بتایا۔

اس کے ساتھ اساتذہ اور ’آغاز‘ کوچنگ میں ٹاپ کرنے والے بچوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ بچوں نے رہنمائی اور بہترین کارکردگی پر ’آغاز‘ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ایم ایس او پھولپور کے صدر توصیف اقبال نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور پریاگ راج یونٹ کے صدر احتشام حسین کی طرف سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھیجے گئے پیغام کو بھی پڑھ کر سنایا۔

awaz

اس موقع پر اے ون گروپ کے ڈائریکٹر شاہنواز حسین، ایڈوکیٹ نذر اقبال ایم ایس او پریاگ راج جنرل سکریٹری آریش صدیقی، فرحان حسین، انور حسین، سمیر، ایم او ارشد ، محمد ثاقب اور تمام بچے اور بچیاں موجود تھیں۔