مادری زبان تعلیم کا بہترین ذریعہ، پروفیسر رضا اللہ خاں‘ ڈائرکٹر ڈی ڈی ای مانو

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-09-2025
مادری زبان تعلیم کا بہترین ذریعہ، پروفیسر رضا اللہ خاں‘ ڈائرکٹر ڈی ڈی ای مانو
مادری زبان تعلیم کا بہترین ذریعہ، پروفیسر رضا اللہ خاں‘ ڈائرکٹر ڈی ڈی ای مانو

 



حیدرآباد، 22 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سب ریجنل سنٹر نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، حسینی علم، حیدرآباد میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد بہ اشتراک شعبہ معاشیات بعنوان : ”مادری زبان کی اہمیت اور ضرورت، قوموں کو بااختیار بنانے میں فاصلاتی تعلیم کا کردار“ بروز ہفتہ، 20 ستمبر 2025 کو انعقاد عمل میں آیا۔ کانفرنس کا آغاز صبح 10 بجے ہوا۔ بعد ازاں پرنسپل پروفیسر سی ایچ اپیا چنما نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان ہی وہ ذریعہ ہے جس سے طلبہ کی ذہنی صلاحیتیں ابھرتی ہیں اور وہ اپنی شناخت قائم کرتے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر محمد رضااللہ خان، ڈائریکٹر، سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن (CDOE)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نے اپنے خطاب میں کہا کہ فاصلاتی تعلیم نے قوموں کو نئی سمت دی ہے، اور مادری زبان اس نظام کو موثر اور بامقصد بناتی ہے۔
 خطبہ مےں پروفیسر سید فضل اللہ مکرم، صدر شعبۂ اردو، یونیورسٹی آف حیدرآباد نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم ہی حقیقی معنوں میں طلبہ کی شخصیت سازی اور علمی نشوونما کرتی ہے اور انہوں نے علم و ہنر کو یکساں اہمیت دینے کی بات کہی ہے۔مہمان اعزازی ڈاکٹر شمس الدین انصاری، ریجنل ڈائریکٹر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، سب ریجنل سنٹر، حیدرآباد نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم ان طبقات کے لیے ایک امید کی کرن ہے جو روایتی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر وائی۔ وینکٹیشورلو، ڈائریکٹر (LSSB)، ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر اوپن یونیورسٹی، جوبلی ہلز نے کہا کہ آج کے دور میں مادری زبان کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس کے ساتھ انہوں نے یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور مانو کے فاصلاتی تعلےم کی اہمےت و افادےت کا بھی احاطہ کےا۔ اس موقع پر جناب ہاشم علی ساجد،پروفیسر شاہد نوخیز صاحب،پروفیسر ذو الفقار محی الدین، ڈاکٹر عبد القدوس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر شری دیوی،(IQAC) نے کالج کی کارگزاری پر روشنی ڈالی،جبکہ ڈاکٹر شوبھا رانی صاحبہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے،ڈاکٹر محمد غوث،صدر ،شعبۂ سیاسیات و کو آرڈینیٹرمانو نے ورکشاپ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا،اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کہا کہ اقوام کے عروج و زوال میں تعلیمی اداروں کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ اس کانفرنس میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثےر تعداد مےں شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب ےہ ےاد دہانی کروائی کہ اس وقت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تارےخ بی ایڈ اور ایم بی اے (داخلہ جاتی پروگرامز) کے لیے 24ستمبر2025 تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ ےوجی ، پی جی اور ڈپلومہ سر ٹیفکیٹ پروگرامز کے لیے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ 13 اکتوبر 2025 تک ہے۔ خواہشمند طلباءو طالبات اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فاصلاتی تعلیم میں دستیاب کورسز میں اپنا داخلہ یقینی بنائیں۔
کانفرنس کے آخر میں محترمہ فرحانہ سلطانہ نے تمام مہمانانِ گرامی، منتظمین، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ سب ریجنل سنٹر حیدرآباد کے اسٹاف سید عبدالمغنی ارشد اور مجیب خان نے انتظامی سہولیات فراہم کیں۔