جامعہ: پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 جامعہ: پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن مقرر
جامعہ: پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن مقرر

 

 

آوا دی وائس، نئی دہلی

وزارت تعلیم،حکومت ہند نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو قومی نصابی خاکہ تیار کرنے سے متعلق نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے۔

کے۔ کستوری رنگن سابق سربراہ اسرو اور خلائی سائنس داں کی صدارت میں بارہ رکنی کمیٹی چار قومی نصابی خاکہ تیار کرے گی یعنی اسکولی نظامِ تعلیم کے لیے قومی نصابی خاکہ، قومی خاکہ برائے اطفال نگہداشت و تعلیم،اساتذہ کی تعلیم و تربیت سے متعلق قومی نصاب کا خاکہ اور تعلیم بالغاں کے لیے قومی نصاب کا خاکہ۔

یہ کمیٹی نصابی اصلاحات کے متعلق قومی نصاب تعلیم 2020 کی سفارشات کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے اسکولی نظام تعلیم، تعلیم برائے اطفال نگہداشت و تعلیم (ای سی سی ای) تربیت اساتذہ اور تعلیم بالغاں کے مختلف و متنوع پہلوؤں پر تبادلہ ئ خیالات کرے گی۔

مذکورہ چاروں شعبوں کے مختلف پہلوؤں پر قومی فوکس گروپ کی حتمی آرا پر بھی یہ کمیٹی تبادلہئ خیال کرے گی۔

مذکورہ کمیٹی قومی نصابی خاکہ کے لیے ریاستوں کی جانب سے ٹکنالوجی پلیٹ فارم پر موصول نصابی خاکوں کی اطلاعات اور معلومات کو بھی نگاہ میں رکھے گی۔ مستقبل کے لیے جملہ قومی نصابی خاکوں میں کوڈ۔19 جیسے وبائی بحران کے حالات بھی زیر بحث ہوں گے۔

جملہ شراکت داروں یعنی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز مجلس منتظمہ (ای سی) اور جنرل باڈی میٹنگ این سی ای آر ٹی اور مرکزی مشاورتی بورڈ برائے تعلیم(سی اے بی ای) سے موصول مشوروں کو بھی کمیٹی دھیان میں رکھ کر قومی نصابی خاکہ تیارکرے گی۔

(پریس ریلیز جامعہ)