اردو یونیورسٹی میں جشنِ بہاراں کے تحت میگا جاب میلہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-06-2023
اردو یونیورسٹی میں جشنِ بہاراں کے تحت میگا جاب میلہ
اردو یونیورسٹی میں جشنِ بہاراں کے تحت میگا جاب میلہ

 

حیدرآباد، 7 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل (ٹی پی سی) کے زیر اہتمام گیلکسی پلیسمنٹ سرویسز اور اسوسئیشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی)کے اشتراک سے 12 جون 2023 کو مانو اسپورٹس کمپلیکس، یونیورسٹی کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں 10 بجے صبح تا 4 بجے دن میگا جاب میلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ جاب میلہ طلبہ یونین کے پروگرام ”جشن بہاراں 2023“ کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹی پی سی کے بموجب تقریباً 50 کمپنیوں، تجارتی اداروں اور ایم این سیز کے نمائندے اس میلے میں حصہ لیں گے اور 4000 ملازمتوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ میگا جاب میلے میں مانو طلبہ کے علاوہ دیگر اداروں کے طلبہ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ ووکیشنل، تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں کے طلبہ اپنے بائیو ڈاٹا کے ساتھ جاب میلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848171044 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔