مانو سب ریجنل سنٹر حیدرآباد کی داخلہ برائے فاصلاتی تعلیم مہم

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 20-09-2025
مانو سب ریجنل سنٹر حیدرآباد کی داخلہ برائے فاصلاتی تعلیم مہم
مانو سب ریجنل سنٹر حیدرآباد کی داخلہ برائے فاصلاتی تعلیم مہم

 



حیدرآباد، 19ستمبر(پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سب ریجنل سنٹر حیدرآباد کے اسٹاف نے جامعة المفلحات اور جامعة الفلاح میں فاصلاتی تعلیم میں یوجی اور پی جی میں داخلہ سے متعلق طلباءو طالبات اور اساتذہ سے رابطہ کیا اور انہیں مانو میں داخلہ کے مضامین اس کی اہمیت و افادیت اور فاصلاتی تعلیم کے وسیع تر مفاد کے بارے میں گفت و شنید کیا۔ جس میں جامعة المفلحات کے انتظامیہ نے اپنے تمام طالبات کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ جس کو جامعة المفلحات کے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مانو سب ریجنل سنٹر کے ریجنل ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس الدین انصاری، ڈپٹی رجسٹرار محمد ہاشم علی ساجد، پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی اور فاصلاتی تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالعلیم نے مانو کے نصاب، پراسپکٹس اس کے مضامین پر روشنی ڈالی اور داخلہ کے مراحل کیسے تکمیل ہوں گے اس کی بھی وضاحت کی۔

اس موقع پر جامعة المفلحات کی طالبات نے مانو میں داخلہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور انہوں نے داخلہ کے مراحل کے بارے میں استفسار کیا۔ ڈاکٹر محمد عبدالعلیم نے مانو کے نیشنل مائنڈیڈ اور بین الاقوامی ایڈمیشن کے بارے میں بھی وضاحت فرمائی۔ جامعة المفلحات کے طالبات ، وہاں کے انتظامیہ نے بھی تعاون کا تیقن دیا۔ جامعة المفلحات کے بعد یہ کارواں جامعة الفلاح میں اسی مہم کے ساتھ روانہ ہوا۔ جہاں وہاں کے رئیس جامعہ جناب شعیب صاحب نے اپنے تمام طلباءکو اس فاصلاتی تعلیم میں داخلہ کا پیغام پہنچایا۔وہاں پر بھی مولانا ڈاکٹر عبدالعلیم اور ریجنل ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس الدین انصاری نے مانو کی اہمیت اور داخلہ کے مراحل کی وضاحت کی۔ اور انہوں نے فاصلاتی تعلیم کے یوجی اور پی جی میں مختلف کورسیس کا تعارف کرایا جو حسب ذیل ہیں۔ ایم ۔اے (اردو)، ایم ۔اے (ہندی )، ایم ۔ اے (انگریزی )، ایم۔ اے (عربی )، ایم ۔اے (تاریخ )، ایم ۔ اے (اسلامک اسٹڈیز)، ایم بی ای، بی ایڈ، بیچلر آف آرٹس (آنرس)، بیچلر آف کامرس (آنرس)، بیچلر آف سائنس (آنرس) ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، ڈپلوما ان ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن، ڈپلوما ان اسکول لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، ڈپلوما ان ایمپلائبلٹی اسکلس، ڈپلوما ان اردو، سرٹیفیکیت کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی، سرٹیفیکیت ان فنکشنل انگلش ہیں۔ڈاکٹر شمس الدین انصاری نے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بارے میں بتایا کہ بی ایڈ اور ایم بی اے (داخلہ جاتی پروگرامز) کے لیے آخری تاریخ 24ستمبر2025 تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ یوجی ، پی جی اور ڈپلومہ سر ٹیفکیٹ پروگرامز کے لیے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2025 ہے۔