حیدرآباد، 18 ستمبر(پریس نوٹ) مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹرنس ٹسٹ پر مبنی کورسز ایم بی اے و بی ایڈ کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 24 ستمبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔ جبکہ دیگر کورسز کی حسب سابق 13 اکتوبر رہے گی۔
پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب ایم بی اے اور بی ایڈ کا انٹرنس شیڈیول کے مطابق28 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ یکم اکتوبر کو رینک لسٹ جاری کی جائے گی۔ پہلی میرٹ لسٹ 3 اکتوبر کو جاری ہوگی۔آن لائن ڈاکیومنٹ ویریفکیشن اور فیس کی ادائیگی 3 تا 6 اکتوبر کو ہوگا۔ اگر ضرورت ہو تو دوسری میرٹ لسٹ 8 اکتوبر کو جاری ہوگی۔ اس کے لیے آن لائن ڈاکیومنٹ ویریفکیشن 8 تا 10 اکتوبر کو ہوگا۔
ایم بی اے و بی ایڈ میں داخلہ کے لیے طلبہ کو 10 ویں،12 ویں یا گریجویشن یا مساوی کورس کی سطح پر بطور مضمون یا میڈیم اردو ہونا لازمی ہے۔ مانو سے منظور شدہ دینی مدارس کے کورس کامیاب طلبہ کو داخلہ کا موقع رہے گا۔
تعلیمی سیشن 2025-26کے لیے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں کے لیے پراسپکٹس www.manuu.edu.in/dde
پر اور آن لائن درخواست داخلہ پورٹل https://manuuadmission.samarth.edu.in
پر دستیاب ہیں۔
میرٹ پر مبنی فاصلاتی کورسز میں اس سال شروع کیے گئے بی اے (آنرس )، بی ایس سی (آنرس ) اور بی کام (آنرس ) کے علاوہ ایم اے(اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز)؛ ڈپلوما ان ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ٹیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم ، اسکول کی قیادت و انتظام اور ایمپلائبلٹی اسکلس، اردو)؛ سرٹی فیکیٹ کورس (فنکشنل انگلش اور اہلیت اردو بذریعہ انگریزی ) شامل ہیں۔
امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (2208 & 2207) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ مزید معلومات نئی دہلی،کولکتہ ،بنگلور، ممبئی ،پٹنہ، دربھنگہ، سری نگر ،رانچی، امراوتی، حیدرآباد، جموں ، نوح، وارانسی اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل/سب ریجنل سنٹرس سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔