ملک کے 20 مراکز پر مانو انٹرنس ٹسٹ کا آج سے آغاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 ملک کے 20 مراکز پر مانو انٹرنس ٹسٹ کا آج سے آغاز
ملک کے 20 مراکز پر مانو انٹرنس ٹسٹ کا آج سے آغاز

 


حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 5 تا 7 جولائی منعقد ہوں گے۔ ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات کی اطلاع کے بموجب شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ ملک کے مختلف حصوں میں 20 مراکز پر منعقد کیے جائیں گے۔ تمام پی ایچ ڈی پروگرامس، ایم بی اے، ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، پالی ٹیکنک کے لیے انٹرنس ٹسٹ ہو رہے ہیں۔

انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن صبح 10 تا 12 بجے اور دوپہر میں 2 تا 4 بجے آف لائن لیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، بنگلورو (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بیدر (کرناٹک)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ (بہار)، دہلی ، جموں ، کڑپہ (آندھرا پردیش)، کشن گنج (بہار)، )لکھنو (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، پٹنہ (بہار)، رانچی (جھارکھنڈ)، سنبھل (اتر پردیش)، سیوان (بہار)، سری نگر (جموں و کشمیر) اور وارانسی (اتر پردیش) میں منعقد ہوگا۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔اردو یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلہ مرکزی جامعات کے مشترکہ انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ دیا جارہا ہے۔

پروفیسر محمد مشاہد،سپرنٹنڈنٹ امتحانات، حیدرآباد کیمپس کے بموجب ہیڈ کوارٹر س میں امتحان اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی عمارت میں منعقد کیا جائے گا۔ امیدوار امتحان کے دن اپنے ہمراہ ہال ٹکٹ، اصل شناختی کارڈ، بلیو/بلیک بال پانٹ پن لائےں۔ ماسک لازمی طور پر لگائیں، بنا ماسک امتحان ہال میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔کووڈ 19 احتیاطی اقدامات کے تحت طلبہ اپنے لیے شفاف بوتلوں میں پانی لائیں۔ کسی بھی طرح کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل امتحان مرکز پر پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس دوران، میرٹ کی بنیاد پر داخلے والے پوسٹ گریجویٹ ریگولر کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر دستیاب ای پراپکٹس میں دیکھی جاسکتی ہیں۔