مانو ، مرکز مطالعات اردو ثقافت میں پی ایچ ڈی متعارف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2023
مانو ، مرکز مطالعات اردو ثقافت میں پی ایچ ڈی متعارف
مانو ، مرکز مطالعات اردو ثقافت میں پی ایچ ڈی متعارف

 

حیدرآباد19مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں "اردو زبان اور اس کے تاریخی شعور کی جمالیاتی اور ثقافتی اقدار کے فروغ اور تحفظ" کے پیش نظر2007 میں مرکز مطالعات اردو ثقافت کا قیام عمل میں آیا۔مرکز، اپنے وژن اور مشن کے پیش نظر حیدرآباد کیمپس میں رواں تعلیمی سال سے اردو ثقافتی مطالعات میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کر رہا ہے۔

ڈاکٹر احمد خان، انچارج مرکز کے بموجب پی ایچ ڈی پروگرام کے دائرہ تحقیق میں خصوصی طور پر اردو ثقافت، لسانی ثقافت، ثقافتی اصطلاحات، تہذیبی فرہنگ، محاورات ، ضرب الامثال، اردو ادب میں تہذیبی عکاسی،مشترکہ تہذیب ، کثیر الثقافتی، رنگ و نسل، تنوع، تکثیریت، بقائے باہمی، مادی ثقافت، ہندوستانی ثقافت ، علاقائی ثقافت، ہند۔ اسلامی ثقافت، لوک ثقافت، شہری ثقافت، قبائلی ثقافت، لوک آرٹ، لوک ادب، لوک گیت، لوک کہانی، لوک تھیٹر، مقبول عام ثقافت، پرفارمنگ آرٹ، گیت، رقص، موسیقی، ڈراما، فنون لطیفہ، میڈیا کلچر، فلم کلچر، سماجی ثقافت، رسم و رواج، اعتقاد، توہم پرستی، تفریح و تفنن، روایات، رسم ورواج، آداب زندگی، فنون اور جمالیات وغیرہ شامل ہیں۔

داخلہ انٹرنس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار 28مئی تک یونیورسٹی ویب سائٹwww.manuu.edu.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔