علی گڑھ: اسٹوڈنٹس انٹرنیشنل چیپٹر کی میگزین 'کیم کاسٹ 'کا اجرا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-11-2021
علی گڑھ: اسٹوڈنٹس انٹرنیشنل چیپٹر کی میگزین 'کیم کاسٹ 'کا اجرا
علی گڑھ: اسٹوڈنٹس انٹرنیشنل چیپٹر کی میگزین 'کیم کاسٹ 'کا اجرا

 

 

آواز دی وائس،علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور یونیورسٹی کے سابق طالب علم، ڈاکٹر سید مسرت علی (ڈائریکٹر، البیریو فارما انکارپوریشن، امریکہ) نے وائس چانسلر لاج میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں امریکن کیمیکل سوسائٹی کے اے ایم یو واقع اسٹوڈنٹس انٹرنیشنل چیپٹر کی میگزین 'کیم کاسٹ' کے پہلے شمارہ کا اجرا کیا۔

وائس چانسلر نے اس اشاعت کے لیے طلبہ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور انھیں مستقبل میں ایسی مزید سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

میگزین کا اجرا کرتے ہوئے پروفیسر منصور نے کہا کہ امریکن کیمیکل سوسائٹی کے اے ایم یو اسٹوڈنٹس انٹرنیشنل چیپٹر کی جانب سے کی گئی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔

ڈاکٹر محمد زین خان (امریکن کیمیکل سوسائٹی کے اے ایم یو اسٹوڈنٹس انٹرنیشنل چیپٹر کے ٹیچر ایڈوائزر) نے بیرون ملک نامور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء کی کامیابیوں اور اے سی ایس ٹریول گرانٹ جیسی کامیابیوں اور سٹوڈنٹس چیپٹر کی طرف سے 'اعزازات' کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے اے سی ایس اسٹوڈنٹ چیپٹر کے عہدیداران عارش نعیم (چیئرمین)، محمد راشد (نائب صدر)، ایم ابوبکر (سکریٹری) اور ایونٹ مینیجرز، فاطمہ احمد، این حسن اور معاذ معز کے تعاون کے بارے میں بتایا۔

پروفیسر انیس احمد (کوآرڈینیٹر، انڈسٹریل کیمسٹری)، ڈاکٹر شہاب اے اے نامی اور جناب آصف سعود، جنہوں نے تقریب میں بھی شرکت کی، کہا کہ امریکن کیمیکل سوسائٹی کا اے ایم یو اسٹوڈنٹس انٹرنیشنل چیپٹر اپنے آغاز سے ہی طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے کوشاں ہے۔