اے ایم یو: سرسید گلوبل اسکالر ایوارڈ کے لیے درخواستیں طلب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-02-2022
اے ایم یو: سرسید گلوبل اسکالر ایوارڈ کے لیے درخواستیں طلب
اے ایم یو: سرسید گلوبل اسکالر ایوارڈ کے لیے درخواستیں طلب

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ (ایس ایس جی ایس اے) نے حال ہی میں اپنی نئی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور تھے۔ تقریب میں 80/ سے زائد دیگر مہمانوں نے شرکت کی، جسے فیس بک پر بھی لائیو اسٹریم کیا گیا۔

پروفیسر طارق منصور نے اپنے خطاب میں اے ایم یو کی ترقی میں سابق طلبہ کی خدمات اور ان کے تعاون کو بھرپور طور پر سراہا۔ تقریب کا آغاز ایس ایس جی ایس اے کے چیئرپرسن جناب سلمان بن کاشف کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جنہوں نے ابتدائی ویب سائٹ اور اس سے منسلک پورٹلز میں ہونے والی جدید کاری کی رپورٹ پیش کی۔

ایس ایس جی ایس اے ویب ٹیم کے لیڈر مسٹر پرجّول نجھارا نے ایک مختصر پریزنٹیشن میں جدید ویب سائٹ کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویب سائٹ اے ایم یو کے اولین اوپن سورس پروجیکٹوں میں سے ایک ہے۔

ویب سائٹ کے افتتاح کے بعدایس ایس جی ایس اے آؤٹ ریچ ٹیم کے سربراہ جناب محمد طہٰ عمر نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ ایس ایس جی ایس اے کے شریک بانی اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن جناب سید علی رضوی نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

اس موقع پر سال 2022-23 کے لئے درخواستیں قبول کرنے کی خاطر ایپلی کیشن پورٹل کو کھولا گیا۔ افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کو ویب لنک: https://youtu.be/u0U-jySq2B4 پر دیکھا جاسکتا ہے۔