مرکزی حکومت کے پورٹل پر 1.6 لاکھ نوکریاں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2021
ملازممت کے مواقع
ملازممت کے مواقع

 

 

ملک میں اپریل 2021 میں 32518 اور مئی میں نکلی 74,597 نئی نوکریاں نکلیں۔ نوکریاں نکالنے کے معاملے میں راجستھان پہلے و یوپی دوسرے مقام پر ہیں۔ ایک نظر میں جانئے کس ریاستوں میں 31 مئی 2021 تک کتنی نوکریاں نکلی ہیں اور کون سی ریاست پہلے مقام پر ہیں۔ ہندستان اخبار میں شائع خبر کے مطابق حکومت کے نیشنل کریئر سروس پورٹل پر 31 مئی 2021 تک موجود کل نوکریوں کی تعداد 1.6 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہ نوکریاں مختلگ ڈپارٹمینٹ اور سیکٹر سے ہیں۔ ان نوکریوں کی تعداد میں گزشتہ مالی سال 2020-21 کی 52639 اور اپریل 2021 کی 32518 نوکریاں بھی شامل ہیں۔ نوکریوں کے معاملے میں راجستھان پہلے اور یوپی دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں مئی ماہ میں درخواسر نہیں کرنے والے عہدوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔

ان ریاستوں میں نکلی اتنی نوکریاں

 راجستھان میں سب سے زیادہ 12,004 نوکری ہیں۔ دوسرے نمبر پر یوپی ہے۔ 10,655 ویکنسی ہیں۔ ہریانہ 6,254 بہار میں 5,527، دہلی میں 5,503 اتراکھنڈ میں 5,415 اور جھارکھنڈ میں 5,083 نوکریاں ہیں۔ ساتھ ہی اس میں 66 ہزار سے زیادہ کی اعداد و شمار ایسا ہے جو مختلف رہاستوں سے جڑی ہوئی نوکریوں کا ہے۔

ابتک97 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن۔۔ پورٹل پر موجودہ وقت میں 97.68 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پورٹل پر نوکری کیلئے رجسٹریشن کرایا ہے۔ وہیں پورٹل پر موجودہ وقت میں کل 1,72,596 نوکریاں ڈسپلے ہو رہی ہیں

 وہیں پورٹل پر آرکی ٹیکٹ، اکاؤنٹنگ ، انجینئرنگ اور اور اشتہارار مارکیٹ سے متعلق 35 ہزار نوکریاں ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ٹی سیکتر سے متعلق 65,500 نوکریاں ہیں۔