اُردو یونیورسٹی طلبہ کے لیے جاب میلہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-07-2022
  اُردو یونیورسٹی طلبہ کے لیے جاب میلہ
اُردو یونیورسٹی طلبہ کے لیے جاب میلہ

 

 

آواز دی وائس،حیدرآباد

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل اور دکن بلاسٹرس، حیدرآباد کے اشتراک سے مانو طلبہ کے لیے یکم اگست 2022ءکو 11 بجے دن تا 4:30 بجے ، اسپورٹس کمپلیکس، یونیورسٹی کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں جاب میلے کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹی اینڈ پی سیل کے بموجب صرف مانو کے فارغ التحصیل یا فائنل سمسٹر کے طلبہ کے لیے منعقد ہونے والے اس جاب میلہ میں تقریباً 40 آئی ٹی و دیگر کمپنیاں حصہ لیں گی۔

محمد منان اللہ خان، صدر نشین، دکن بلاسٹرس کے تعاون سے جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔  طلبہ بایوڈاٹا کے 10 سیٹ کے ساتھ لائیں۔ مزید تفصیلات موبائل نمبرات 9848171044 یا 8374315052 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔