طالب علم سید محمد بلال نے کیا جامعہ کا نام روشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-11-2021
طالب علم سید محمد بلال نے کیا جامعہ کا نام روشن
طالب علم سید محمد بلال نے کیا جامعہ کا نام روشن

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

الیکٹرانکس اینڈ کمیو نی کیشن،فیکلٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تیسرے سال کے طالب علم سید محمد بلال نے ایرنیسٹ ایند ینگ (ای وائی)کی جانب سے 3اکتوبر 2021 تا 7نومبر 2021 کو منعقدہ نیشنل کارپوریٹ مقابلہ۔ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں بیسک اسٹریم (بیسکس آف رسک مینجمنٹ) کے پہلے رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی ہے۔

قومی سطح پر ہونے والے اس اہم مقابلے کے بیسک اینڈ ایڈوانس اسٹریم کے جملہ زمروں میں کوئی پوزیشن حاصل کرنے والے بلال، جامعہ کے واحد طالب علم ہیں۔

اس ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ دوہزار اکیس میں پورے ملک سے تین ہزار سے زیادہ کالج کے طلبا شریک ہوئے تھے۔

اس سال مقابلہ میں ہندوستان کے اہم اداروں جیسے کہ آئی آئی ٹی رورکی،آئی آئی ایم بنگلور، ایل ایس آر دہلی یونیورسٹی،این ایم آئی ایم ایس ممبئی وغیرہ سے بڑی تعداد میں طلبانے شرکت کی تھی۔

ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ قومی سطح کا کیس اسٹڈی مقابلہ ہے جسے بی اے اور ایم اے کے طلبا کے لیے منعقد کیا جاتاہے۔

شرکا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبہ علم کی بھرپور معلومات رکھتے ہوں گے ساتھ وہ وہ تنظیم وادارے اور بازار کی صورت حال کا باریک بینی سے مطالعہ اور تحقیق کرکے اہم کارپوریٹ کاروائی کی تجویز پیش کریں گے۔

سید محمد بلال کو پہلی رنر اپ پوزیشن حاصل ہونے کی وجہ سے انہیں ای وائی دفتر میں ایک مہینے تک راست انٹرنشپ کا موقع اورای وائی کے مؤقر کافٹا (سرٹیفکٹ ان اپلائیڈ فینانس، ٹریزری اینڈ انالیٹکس) کورس جسے خصوصی طورپر طلبا(اسکالر کا کورس) اور درمیانے درجے کے ورکنگ پروفیشنل (ایکزیکیٹو کورس) علاحدہ طور پر کے لیے پچھتر فی صد اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔

یہ کورس ماڈیول سو گھنٹے آموزش،چودہ ماڈیولز اور سات لرننگ سیشن پر مشتمل ہوگا۔

ماضی میں انٹر کالج کیس مقابلے جیتنے کے بعد سے بلال اس قومی سطح کے مشہور کارپوریٹ مقابلے پر نظریں جمائے ہوئے تھے اورانھوں نے شاندار طریقے سے یقیناً انعام اور برانڈ ٹیگ کا دعوی کیا ہے جس میں چار اہم آفرز شامل ہیں۔