جامعہ: عاقب فیاض بنے ڈی ڈبلیو ماحولیاتی صحافتی مقابلے کے فاتح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-11-2021
جامعہ: عاقب فیاض بنے ڈی ڈبلیو ماحولیاتی صحافتی مقابلے کے فاتح
جامعہ: عاقب فیاض بنے ڈی ڈبلیو ماحولیاتی صحافتی مقابلے کے فاتح

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم عاقب فیاض جنھوں نے حال ہی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انور جمال قدوائی ماس کمیونی کیشن سینٹر (اے جے کے۔ایم سی آر سی)سے کثیر رخی صحافت(کنورجنٹ جرنلزم) میں ایم۔اے کی تعلیم مکمل کی ہے انھیں ڈی ڈبلیو ماحولیاتی صحافت پروگرام کا فاتح قرار دیا گیاہے۔

ہندوستان کی ممتاز منتخب فلموں میں سے کشمیر کے آبی راستوں کے تحفظ پربنی عاقب کی فلم نے یہ انعام جیتاہے۔

انھوں نے اے جے کے۔ایم سی آر سی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طالب علمی کے دوران یہ فلم بنائی تھی وہ اس کے ہدایت کار بھی تھے۔ پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس اہم کامیابی کے لیے خاص طور پر ان کو مبارک دی ہے کیوں کہ سماجی،تہذیبی اور ترقیاتی مسائل کی آواز اٹھانے کے لیے جامعہ کے میڈیا طلبا کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے دیگر طلبا کو یہ انعام اس طرح کے مزید کارنامے انجام دینے کے لیے تحریک دے گا۔

ڈی ڈبلیو کی ونگ ڈی ڈبلیو اکیڈمی نے یہ مقابلہ منعقد کیا تھا جس کا مرکزی خیال ’ہند۔بحرالکاہل کے عظیم دریا۔

لائف لائنز اور سرچشمہ تنازعات‘ تھا۔

اسے جرمن وفاق خارجہ دفترکا تعاون حاصل تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈبلیو جرمنی سرکار کا ایک بین الاقوامی نشریہ ہے جو اپنے عالمی کوریج کے لیے مشہورہے۔